اجتماعی عصمت دری معاملے میں گیارہ لوگوں کو عمر قید، 6نابالغوں کا معاملہ خصوصی عدالت میں زیر غور

جھارکھنڈمیں دمکا ضلع کی سیشن عدالت نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری معاملے میں آج گیارہ لوگوں کوتاعمر قید بامشقت کی سزا سنائی ۔

Jun 10, 2019 06:29 PM IST | Updated on: Jun 10, 2019 06:31 PM IST
اجتماعی عصمت دری معاملے میں گیارہ لوگوں کو عمر قید، 6نابالغوں کا معاملہ خصوصی عدالت میں زیر غور

علامتی تصویر

جھارکھنڈمیں دمکا ضلع کی سیشن عدالت نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری معاملے میں آج گیارہ لوگوں کوتاعمر قید بامشقت کی سزا سنائی ۔ ضلع اور ایڈیشنل سیشن جج ( دوئم) پون کمار کی عدالت نے خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری معاملے میں سماعت کے بعد گیارہ لوگ جان مرمو، الوینوس ہیمبرم ، جے پرکاش ہیمبرم ، سبھاش ہنس داس ، سورج سورین ، مارشیل مرمو ، دانیل کسکو، سمن سورین ، انیل رانا ، شیلندر مرانڈی اور صدام انصاری کو تعزیرات ہند کی دفعہ 376( ڈی) کے تحت قید بامشقت کے ساتھ 20-20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ۔ جرمانے کی رقم ادا نہیں کرنے پر ملزمین کو ایک سال مزید جیل کی سزا بھگتنی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت کے ذریعہ 341/34,342/34,323/34 سمیت تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت بھی سزا سنائی گئی ہے ۔

غور طلب ہے کہ اجتماعی عصمت دری کی شکار متاثرہ کی شکایت پر17 لوگوں کے خلاف 07دسمبر 2017 کو دمکا مفصل تھانہ میں نامزد ایف آئی درج کی گئی تھی ۔ درج ایف آئی آر کے مطابق سات دسمبر کی شام کو متاثرہ گھومنے گئی تھی ۔ اسی درمیان ملزمین نے زبردستی اسلحہ کا خوف دکھا کر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کو انجام دیا تھا ۔ درج ایف آئی آر پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 36 گھنٹے کے اندر سولہ نامزد ملزمین کو گرفتار کر لیا تھا۔

اس معاملے سے متعلق دیگر چھ نابالغوں کا معاملہ خصوصی عدالت ( چائلڈ کورٹ ) میں زیر غور ہے ۔

Loading...

Loading...