جموں۔کشمیر میں ملیٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر میں دو ملیٹنٹ ڈھیر

خفیہ جانکاری کی بنیاد پر سکیورٹی اہلکاروں نے گوپال پورہ اور کلگام کے کئی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ سکیورٹی اہلکارسبھی گھروں کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس کی بھنک ملیٹنٹوں کو لگ گئی۔ سکیورٹی فورسز کو آتا دیکھ میٹنٹوں نے ان پر حملہ کردیا۔

May 22, 2019 07:32 AM IST | Updated on: May 22, 2019 10:22 AM IST
جموں۔کشمیر میں ملیٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر میں دو ملیٹنٹ ڈھیر

علامتی تصویر

جنوبی کشمیر کے بڈگام کے چاڈورا کے پاس واقع گوپال پورہ۔کلگام میں منگل کی دیر رات ملیٹنٹوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں دو ملیٹنٹوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ ابھی بھی کچھ ملیٹنٹوں کے علاقے میں چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔۔

جانکاری کے مطابق سکیورٹی فورسز کواطلاع ملی تھی کہ جنوبی کشمیر کے گوپال پورہ۔کلگام میں کچھ ملیٹنٹ چھپے ہوئے ہیں۔ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر سکیورٹی اہلکاروں نے گوپال پورہ اور کلگام کے کئی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ سکیورٹی اہلکارسبھی گھروں کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس کی بھنک ملیٹنٹوں کو لگ گئی۔ سکیورٹی فورسز کو آتا دیکھ ملیٹنٹوں نے ان پر حملہ کردیا۔ ہندستانی سکیورٹی فورسز نے بھی ملیٹنٹوں پر فائرنگ کی۔ دونوں جانب سے چلی فائرنگ میں دو ملیٹنٹ مارے گئے۔ ابھی بھی انکاؤنٹر جاری ہے کیونکہ کچھ ملیٹنٹ ابھی بھی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں اور مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ پچھلے پانچ دنوں میں الگ۔الگ مقامات پر ہوئے انکاؤنٹر میں 10 سے زیادہ ملیٹنٹ مارے جا چکے ہیں۔ پلوامہ اور شوپیاں میں جمعرات کو ملیٹنٹوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے تصادم میں 6 ملیٹنٹ مارے گئے ہیں۔ اسی طرح جنوبی کشمیر میں پلوامہ کے پنج گام سیکٹر میں ملیٹنٹوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان سنیچر کو مڈبھیڑ ہوئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے تین ملیٹنٹوں کو گھیر لیا اور بعد میں تینوں کو فوج کے جوانوں نے ڈھیر کردیا۔

Loading...

 

Loading...