jk indian army video of pakistani base destroyed in indian firing in akhnoor nsector snm– News18 Urdu

جموں۔کشمیر: اکھنور میں فوج نے تباہ کیا پاکستانی فوج کا کیمپ، دیکھیں ویڈیو

نیوزایجنسی اے این آئی نےایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں پاکستانی بیس کیمپ کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ ویڈیو میں کیمپ پر پاکستان کا جھنڈا لہراتے پوئے بھی نظر آرہا ہے۔

Mar 24, 2019 05:44 PM IST | Updated on: Mar 24, 2019 05:49 PM IST

جموں۔کشمیر کےپونچھ اور اکھنور سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی۔ سرحد اور لائن آف کنٹرول کے پاس پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ میں فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ وہیں اکھنور سیکٹر میں ہندستانی فوج نے پاکستان بیس کیمپ کوتباہ کردیا۔

نیوزایجنسی اے این آئی نے اس کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں پاکستانی بیس کیمپ کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ ویڈیو میں کیمپ پر پاکستان کا جھنڈا لہراتے پوئے بھی نظر آرہا ہے۔

جموں۔کشمیر: اکھنور میں فوج نے تباہ کیا پاکستانی فوج کا کیمپ، دیکھیں ویڈیو

علامتی تصویر

بتادیں کی پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی علاقوں میں سنیچر کی شام کو قریب ساڑھے پانچ بجے سرحد پار سے فائرنگ شروع ہوئی۔ افسران کے مطابق گولی باری رات بھر مسلسل ہوتی رہی۔ اس میں ایک جوان شدید طور پر زخمی ہوا۔ انہیں فورا فوجی اسپتال میں لے جایا گیا جہا انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ پچھلے چار دنوں میں فائرن میں دوجوان شہید ہو چکے ہیں۔

Loading...