jk kathua gang rape and murder case verdict pathankot court convicted 6 people snm کٹھوعہ ریپ کیس معاملے میں ہوئی سزا پر قومی خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے دیا یہ رد عمل– News18 Urdu

کٹھوعہ ریپ کیس معاملے میں ہوئی سزا پر قومی خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے دیا یہ رد عمل

کٹھوعہ ریپ کیس میں کورٹ نے مجرموں کیلئے سزا کا اعلان کردیا ہے۔ کورٹ نے تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ 3 مجرموں کو 5۔5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Jun 10, 2019 05:55 PM IST | Updated on: Jun 10, 2019 05:56 PM IST

کٹھوعہ ریپ کیس میں کورٹ نے مجرموں کیلئے سزا کا اعلان کردیا ہے۔ کورٹ نے تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ  3 مجرموں کو 5۔5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔  ان پر ایک۔ایک لاکھ کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ تینوں پولیس اہلکاروں کو جنہوں نے ثبوت مٹانے میں مدد کی تھی کورٹ نے 50۔50 ہزار کا جرمانہ اور 5۔5 سال کی سناسنائی ہے۔ جرمانہ نہ چکانے پر انہیں جیل میں 6 مہینے زیادہ گزانے ہوں گے۔۔

قومی خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے کٹھوعہ ریپ کیس معاملے میں ہوئی سزا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ مجرموں کیلئے پھانسی کی سزا کی امید کر رہی تھیں۔ جموں کشمیر حکومت کو ہائی کورٹ میں اپیل کرنی چاہئے۔

کٹھوعہ ریپ کیس معاملے میں ہوئی سزا پر قومی خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے دیا یہ رد عمل

بتادیں کہ کورٹ نے آج کٹھوعہ کیس کے ماسٹر مائنڈ سانجھی رام، پرویش اور دیپک کجھوریہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تین پولیس والوں تلک راج، سریندر کمار، آنند دتہ کو 5۔5 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس درمیان پٹھان کوٹ اور جموں۔کشمیر میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

Loading...