جے پی نڈا ہوں گے بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو صدر ، پارٹی چیف بنے رہیں گے امت شاہ– News18 Urdu

جے پی نڈا ہوں گے بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو صدر ، پارٹی چیف بنے رہیں گے امت شاہ

بھارتیہ جنتا پارٹی نے سابق مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا کو آج پارٹی کا قومی ایگزیکٹو صدر منتخب کر لیا۔ پارٹی کے قومی صدر کے عہدے پر فی الحال وزیر داخلہ امت شاہ ہی رہیں گے۔

Jun 17, 2019 10:17 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 10:17 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سابق مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا کو آج پارٹی کا قومی ایگزیکٹو صدر منتخب کر لیا۔ پارٹی کے قومی صدر کے عہدے پر فی الحال وزیر داخلہ امت شاہ ہی رہیں گے۔  وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور مسٹر شاہ کی صدارت میں یہاں ہوئی بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ میں مسٹر راج ناتھ سنگھ، مسٹر نتن گڈکری، محترمہ سشما سوراج، مسٹر تھاورچند گہلوت، بی جے پی کے تنظیمی سیکرٹری جنرل رام لال، شیوراج سنگھ چوہان سمیت سبھی ارکان موجود تھے۔

مسٹر نڈا کے ایگزیکٹو صدر منتخب ہونے پر وزیر اعظم اور پارٹی صدر نے گلدستے پیش کرکے خیر مقدم کیا۔ مسٹر گڈکری اور محترمہ سوراج نے بھی انہیں مبارک باد دی۔ مسٹر نڈا پارلیمانی بورڈ اور مرکزی الیکشن کمیٹی کے سیکرٹری بھی تھے۔  بعد میں مسٹر راج ناتھ سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ مسٹر شاہ کی قیادت میں بی جے پی نے کئی انتخابات جیتے ہیں ، لیکن وزیر اعظم نے انہیں وزیر داخلہ مقرر کیا ہے، تو مسٹر امت شاہ نے خود ہی کہا کہ پارٹی صدر کی ذمہ داری کسی دوسرے کو دے دی جائے۔ بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے مسٹر جے پی نڈا کو ایگزیکٹو صدر منتخب کیا ہے۔

جے پی نڈا ہوں گے بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو صدر ، پارٹی چیف بنے رہیں گے امت شاہ

جے پی نڈا ہوں گے بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو صدر ، پارٹی چیف بنے رہیں گے امت شاہ

Loading...

پٹنہ میں دو دسمبر 1960 میں پیدا ہوئے مسٹر جگت پرکاش نڈا نے بی اے کا امتحان پٹنہ کالج سے پاس کیا تھا اور ایل ایل بی ہماچل پردیش یونیورسٹی سے کی۔ شروع ہی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے وابستہ رہے مسٹر نڈا پہلی بار 1993 میں ہماچل پردیش میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ 1994 سے 1998 تک اسمبلی میں پارٹی کے لیڈر بھی رہے۔ اس کے بعد وہ ریاست اور مرکز میں وزیر بھی رہے ہیں۔ ان کی شادی 1991 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

مسٹر نڈا 2012 میں راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے اور 2014 نومبر میں مودی کابینہ میں انہیں وزیر صحت بنایا گیا۔ سال 2019 کے انتخابات کے بعد مسٹر نڈا کو کابینہ میں شامل نہ کئے جانے سے انہیں مسٹر شاہ کی جگہ بی جے پی کا قومی صدر بنائے جانے کے قیاس لگائے جا رہے تھے۔

Loading...