اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلی كلیکھو پل نے پھانسی لگا کر خود کشی کی– News18 Urdu

اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلی كلیکھو پل نے پھانسی لگا کر خود کشی کی

اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیکھو پل نے گھر پر پنکھے سے لٹک كر خود کشی کر لی۔

Aug 09, 2016 11:09 AM IST | Updated on: Aug 09, 2016 03:03 PM IST

ایٹا نگر۔  اروناچل پردیش کے سابق وزیراعلی کالیکھو پل نے آج یہاں وزیراعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر پھندے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سیاسی گلیارے میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ صبح دس بجے ان کی لاش برآمد ہوئی۔  جب 13 جولائی کو سپریم کورٹ کے فیصلہ سے نبام ٹوکی کو وزیراعلی کے طور پر بحال کردیا گیا تھا تو پل کو وزیراعلی کے عہدے سے برخاست کردیا گیا تھا۔

پل نے کانگریس کے اندر بغاوت کرکے مسٹر ٹوکی کو ہٹا دیا تھا اور اس سال فروری میں وہ اروناچل پردیش کے وزیراعلی بن گئے تھے۔ عدالت کے فیصلہ کے بعد پل کانگریس میں واپس آگئے تھے جبکہ مسٹر ٹوکی کی جگہ پریما کھانڈو وزیراعلی بنے۔  بتایا جا رہا ہے کہ اقتدار جانے کے بعد وہ ذہنی اذیت کے دور سے گزر رہے تھے۔

اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلی كلیکھو پل نے پھانسی لگا کر خود کشی کی

Loading...

Loading...