روٹو میک" دھوکہ دہی معاملہ: وکرم کوٹھاری کو گمنام مقام پرلے گئی سی بی آئی"– News18 Urdu

روٹو میک" دھوکہ دہی معاملہ: وکرم کوٹھاری کو گمنام مقام پرلے گئی سی بی آئی"

کانپورکی مشہور پین کمپنی روٹومیک کے مالک وکرم کوٹھاری کو سی بی آئی کی ٹیم نے حراست میں لیا ہے۔سی بی آئی کی ٹیم انہیں کسی گمنام مقام پر لے گئی ہے۔جس کے بارے میں ابھی تک کسی کو کوئی جانکاری نہیں ہے۔بتایا جاتا ہیکہ وکرم کوٹھاری کو ان کے گھر سے سی بی آئی کی ٹیم نے حراست میں لیا اور اسے اپنے ساتھ لے گئی۔وکرم کوٹھاریپر کئی بینکوں کے تقریبا 4000کروڑ روپئے نہ چکانے کا الزام ہے۔

Feb 20, 2018 07:08 PM IST | Updated on: Feb 20, 2018 07:15 PM IST

کانپور۔کانپور کی مشہور پین کمپنی روٹومیک کے مالک وکرم کوٹھاری کو سی بی آئی کی ٹیم نے حراست میں لیا ہے۔سی بی آئی کی ٹیم انہیں کسی گمنام مقام پر لے گئی ہے۔جس کے بارے میں ابھی تک کسی کو کوئی جانکاری نہیں ہے۔بتایا جاتا ہیکہ وکرم کوٹھاری کو ان کے گھر سے سی بی آئی کی ٹیم نے حراست میں لیا اور اسے اپنے ساتھ لے گئی۔وکرم کوٹھاریپر کئی بینکوں کے تقریبا 4000کروڑ روپئے نہ چکانے کا الزام ہے۔

سی بی آئی کی ٹیم نے منگل  کو سٹی سینٹر پہنچی جہاں روٹو میک کمپنی کے دفتر پر کچھ اہم فائلوں کو بھی ضبط میں لے لیا ہے۔سی بی آئی ٹیم 3گاڑیوں میں وکرم کوٹھاری کے ساتھ ان کے معاملے سے جڑے کئی ضبط دستاویز بھی اپنے ساتھ لے گئی۔

روٹو میک

وکرم کوٹھاری۔ فائل فوٹو

Loading...

واضح ہو کہ سی بی آئی وکرم کوٹھاری سے پیر صبح سے ہی حراست مین لیکر پوچھ تاچھ کر رہی تھی۔وکرم کوٹھاری کے خلاف سی بی آئی نے نئی دہلی میں ایف آئی آر درج کی ہے۔سی بی آئی نے وکرم کوٹھاری ،ان کی اہلیہ اور بیٹے کے پاسپورٹ کو بھی ضبط کر لیا ہے۔بینک آف بڑودا کانپور کے ریجنل مینیجر نے وکرم کوٹھاری کے خلاف مجرمانہ سازش اور دھوکہ دہی کی دفعات میں رپورٹ درج کروائی ہے۔ایف آئی آر میں 456 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کی بات کہی گئی ہے۔فی الحال دہلی سی بی آئی کی ٹیم وکرم کوٹھاری سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔حالانکہ وکرم کوٹھاری کے وکیل شرد کمار برلا نے بینک فراڈ کے بجائے لون ڈیفالٹ کا معاملہ بتایا ہے۔

غور طلب ہیکہ وکرم کوٹھاری پر 4000 کرور روپئے الگ۔الگ بینکوں سے لون لیکر ہڑپ کرنے کا الزام ہے۔سی بی آئی کی ٹیم نے کوٹھاری کے گھر سے 17 فائیلیں ضبط کی ہیں۔الزام ہیکہ کوٹھاری نے بینک آف بڑودا،الہ آباد،بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف اندیا سمیت کئی سرکاری بینکوں سے لون لیا تھا۔لون لینے کے بعد انہوں نے نہ تو اصل رقم چکائی ہے اور نہ ہی بیاز بینک کو دیا ہے۔

قابل ذکرہیکہ گزشتہ سال ہی بینک آف بڑودا نے روٹو میک گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ قصداڈیفالٹر قرار دیا گیا تھا۔کمپنی بینک کے اس حکم کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ گئی تھی۔ہائی ورٹ کے چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس یشونت ورما کی بینچ نے کمپنی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بینک کو حکم دیا تھا کہ کمپنی کا نام جان بوجھ کر ڈیفالٹر لسٹ سے باہر کیا جائے۔

Loading...