لائسنس کے بغیرکام کرنے والے حج اورعمرہ ٹورآپریٹروں پرلگے گی سخت پابندی– News18 Urdu

لائسنس کے بغیرکام کرنے والے حج اورعمرہ ٹورآپریٹروں پرلگے گی سخت پابندی

کرناٹک میں 113 عازمین حج جن کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا تھا، کرناٹک حکومت نے انہیں قرعہ اندازی کے بغیر بھیجنے کی بات کہی ہے۔

Aug 13, 2018 10:18 PM IST | Updated on: Aug 13, 2018 10:21 PM IST

کرناٹک سے عازمین حج کے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور نے حج بھون کا دورہ کیا۔ اس دوران نے حج انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی اور ملک اور صوبہ کرناٹک کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی۔

اس دوران  حج اورعمرہ کے نام پردھوکہ دہی معاملے پر غوروخوض کیا گیا۔  اس پر نائب وزیراعلیٰ کرناٹک نے لائسنس کے بغیرکام کرنے والے حج اورعمرہ ٹورآپریٹروں پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حج اورعمرہ کے معاملے میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

لائسنس کے بغیرکام کرنے والے حج اورعمرہ ٹورآپریٹروں پرلگے گی سخت پابندی

کرناٹک حج ہاوس دورہ کے دوران نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور۔ تصویر نیوز 18 اردو۔

Loading...

کانگریس ممبراسمبلی ضمیر احمد خان نے نائب وزیراعلیٰ کو حج اورعمرہ سے متعلق عیدالاضحیٰ کے بعد میٹنگ کرنے کافیصلہ کیا اور پھر پولیس اسٹیشنوں کے لئے اس بارے میں سخت قوانین بنائے جائیں گے اورسخت احکامات  جاری کئے جائیں گے۔

کرناٹک حکومت کا کہنا ہے کہ اس سال 113 عازمین حج جن کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ ہوا تھا،  ان کو مرکزی حکومت سے بات کرکے بغیر قرعہ اندازی کے بھیجنے کی بات کہی ہے۔ کرناٹک حکومت کے اس وعدے پر ضمیراحمد خان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عازمین کو انصاف دلانے کی بات کہی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں 113 عازمین کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد 113 عازمین حج پر نہیں جاسکے تھے۔ حالانکہ پولیس نے مستعدہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس معاملے میں بنگلورو کی تِلک نگر پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ عازمین حج کو دھوکہ دینے والے حریم ٹورس کے تمام افراد کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ حریم ٹورس کے مالک صبغت اللہ شریف، اُن کے فرزند عبدالرحمن،عبدالرضوان،عبدالذیشان سمیت6 ملزمین اب پولیس کی گرفت میں ہیں۔ ان ملزمین سےعازمین حج کے تقریبا190  پاسپورٹ ضبط کئے گئےہیں۔ صبغت اللہ شریف اوران کے بیٹوں پر113عازمین حج سے تقریبا4 کروڑروپئے وصول کرنے کا الزام ہے۔ پولیس تمام ملزمین کوعدالت میں پیش کرتے ہوئے معاملے کی مزید تحقیقات میں مصروف  ہے۔

 

 بنگلورو سےرؤف احمد ہلور کی خاص رپورٹ

 

 

Loading...