کیرالہ میں سی پی آئی لیڈر پر بم سے حملہ کرنے کے الزام میں آر ایس ایس کارکن گرفتار– News18 Urdu

کیرالہ میں سی پی آئی لیڈر پر بم سے حملہ کرنے کے الزام میں آر ایس ایس کارکن گرفتار

بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ سی پی آئی لیڈر كوڈیری بالاكرشن کا پروگرام ہونے والا تھا ، وہاں آر ایس ایس کارکنوں نے بم سے حملہ کروانے کی سازش رچی تھی

Jan 27, 2017 11:24 PM IST | Updated on: Jan 27, 2017 11:24 PM IST

کیرالہ : کنور میں پولیس نے ایک آر ایس ایس کارکن کو سی پی آئی کے لیڈر پر حملہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ سی پی آئی لیڈر كوڈیری بالاكرشن کا پروگرام ہونے والا تھا ، وہاں آر ایس ایس کارکنوں نے بم سے حملہ کروانے کی سازش رچی تھی ۔

اس حملہ میں ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کا ایک کارکن زخمی بھی ہوا ہے ۔ یہ واقعہ شام 7 بجے پروگرام کی جگہ سے محض 200 میٹر کے فاصلے پر پیش آیا ، جہاں بالا کرشنن کنور کے نیو ماہ علاقے میں اپنی تقریر کررہے تھے اور بالا کرشنن تھوڑی ہی دیر میں اپنی تقریر ختم کر کے وہاں سے چلے گئے تھے ۔

کیرالہ میں سی پی آئی لیڈر پر بم سے حملہ کرنے کے الزام میں آر ایس ایس کارکن گرفتار

Loading...

Loading...