Kerala West Bengal govt Mamata Banerjee to give Rs 10 crore for Kerala flood victims – News18 Urdu

ممتا بنرجی کا کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے دس کروڑ روپے کی مدد کا اعلان

ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کیا کہ ہم اس آفت سیلاب سے نپٹنے کے لئے تمام ضروری مدد پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔ ہم بھگوان سے دعا کرتے ہیں کہ کیرالہ کے ہمارے بھائی بہن جلد ہی معمول کے مطابق زندگی شروع کرسکیں ۔

Aug 20, 2018 08:09 AM IST | Updated on: Aug 20, 2018 08:09 AM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے زبردست سیلاب کی مار جھیل رہے کیرالہ کو دس کروڑ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کیا کہ ہم اس آفت سیلاب سے نپٹنے کے لئے تمام ضروری مدد پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔ ہم بھگوان سے دعا کرتے ہیں کہ کیرالہ کے ہمارے بھائی بہن جلد ہی معمول کے مطابق زندگی شروع کرسکیں ۔

ممتا بنرجی کا کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے دس کروڑ روپے کی مدد کا اعلان

فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

Loading...

وزیراعلی نے کہاکہ زبردست سیلاب کی مار جھیل رہے کیرالہ کے لوگوں کی حالت دیکھ کر میرا دل دکھی ہوگیا ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں کیرالہ کے لوگو ں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہم نے وزیراعلی راحت فنڈ سے دس کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Loading...