روڈ شو کے دوران نوجوان نے راہل گاندھی پر پھینکا جوتا ، گرفتار– News18 Urdu

روڈ شو کے دوران نوجوان نے راہل گاندھی پر پھینکا جوتا ، گرفتار

پیر کو کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے روڈ شو کے دوران ایک نوجوان نے ان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی۔ اس واقعہ کے بعد وہاں افرا تفری مچ گئی۔

Sep 26, 2016 03:12 PM IST | Updated on: Sep 26, 2016 03:12 PM IST

سیتاپور:  پیر کو کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے روڈ شو کے دوران ایک نوجوان نے ان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی۔ اس واقعہ کے بعد وہاں افرا تفری مچ گئی۔ ایس پی جی نے جوتا پھینکنے والے شخص کو پکڑ کر اسے یوپی پولیس کے حوالے کر دیا۔

فی الحال پولیس ملزم نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے ملزم کی شناخت ہری اوم مشرا کی شکل میں ظاہر کی ہے ۔ ہری اوم سیتاپور کے هرگاو ںکا رہنے والا بتایا جا رہا ہے ۔ وہ شہر کے شاستری نگر میں رہتا اور خود کو صحافی بتا رہا ہے۔فی الحال ابھی جوتا پھینکنے کا مقصد واضح نہیں ہو سکا ہے۔

روڈ شو کے دوران نوجوان نے راہل گاندھی پر پھینکا جوتا ، گرفتار

(Image: ANI)

خیال رہے کہ پہلے مرحلے کی کسان یاترا کے اختتام کے بعد کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ایک مرتبہ پھر پیر کو کسان یاتراکے دوسرے مرحلے کے لئے لکھنؤ سے سیتاپور پہنچے تھے ۔