آئندہ ماہ سے شروع ہوگا جیوگیگا فائبر- سالانہ جنرل میٹنگ میں مکیش امبانی کا اعلان

ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی 42 ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ جیونے 34 ملین سے صارفین کا نشانہ عبورکرلیاہے۔

Aug 12, 2019 11:30 AM IST | Updated on: Aug 13, 2019 01:05 PM IST
آئندہ ماہ سے شروع ہوگا جیوگیگا فائبر- سالانہ جنرل میٹنگ میں مکیش امبانی کا اعلان

ریلائنس انڈسٹریزکی سالانہ جنرل میٹنگ سے میکش امبانی کا خطاب -(تصویر:نیوز18ڈاٹ کام)۔

ملک کی سب سے بڑی کمپنی،ریلائنس انڈسٹریز کی 42 ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) میں، چیئرمین مکیش امبانی نے سرمایہ کاروں کو بتایا کہ مالی سال 2019 میں کمپنی نے ایک بار پھربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پچھلے سال بھی ریلائنس انڈسٹریزسب سے زیادہ منافع بخش کمپنی رہی ہے۔ صارفین کے کاروبار کا ایبیٹڈا 32 فیصد رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی آرامکونامی کمپنی ملک میں سب سے بڑی بیرونی سرمایہ کاری کریگی۔ میکش امبانی کہا کہ آئیل اور کمیکل کے کاروبارمیں سعودی آرمکو کمپنی سرماریہ کاری کریگی۔انہوں نےکہا کہ یہ ہندوستان میں اب تک سب سے بڑا ایف ڈی آئی ہوگا یعنی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی۔ سعودی ارمکو کی اس میں 20 فیصد حصص ہوگی۔

سعودی آرامکوکا تعارف: آپ کو بتادیں کہ سعودی عرب کی تیل کمپنی ، سعودی ارامکو دنیا کی سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والی کمپنی ہے۔ حال ہی میں،کمپنی نے پہلی بار سرمایہ کاروں کی تفصیلات اور اعداد و شمارکو منظرعام پرلایاہے۔۔ ارمکو کا 2018 میں منافع 111.1 بلین ڈالر تھا جو اس شعبہ سے وابستہ کسی اور کمپنی کا نہیں ہے۔

Loading...

ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹری کی 42 ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ جیونے 34 ملین سے صارفین کا نشانہ عبورکرلیاہے۔انہوں نے بتایاکہ آج سبسکرائبر، پیشہ ورانہ اور ریوینیو کی بنیاد پرجیو دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی بن گئی ہے۔ امبانی نے کہا کہ مالی سال 2019 میں ریلائنس انڈسٹری ماسٹ پرفٹبل کمپنی ہے۔ میکیش امبانی نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں ریلائنس انڈسٹری سب سے زیادہ منافع کما نے والی کمپنی ہے۔

اے جی ایم میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم ​​  نریندر مودی نے ملک کی معیشت کو سال 2022 سے لیکر 5 لاکھ ڈالر تک پہنچانے کا نشانہ مقرر کیاہے۔ مکیش امبانی کہا کہ ہندوستان اس نشانہ کو پورے کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی نظام مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز سب سے زیادہ ٹیکس کرنے والی کمپنی بن گئی ہے۔۔ پچھلے مالی سال میں  کمپنی نے 67320 کروڑروپئے جی ایس ٹی ادا کیا۔ وہیں 12191 کروڑروپئے انکم ٹیکس کے طورپر ادا کیے ہیں۔

پانچ  سال میں 5500 نئے پٹرول پمپ کھولے گا ریلائنس انڈسٹریز

ہم آپ کوبتادیں کہ ریلائنس انڈسٹریز بی پی کے ساتھ مل کرنیا جوائنٹ وینچر شروع کیا۔ نیا وینچرفیول ریٹلنگ کو لیکر ہوا ہے۔اس ریلائنس انڈسٹریز کے اے ٹی ایف کاروبار بھی شامل ہیں۔ اس معاہدے کے تحت 5 سال میں 5500 نئے پٹرولیم پمپ کھولنے کا نشانہ مقررکیاگیاہے۔اس وقت ملک بھرمیں ریلائنس انڈسٹریز کے 1400 پٹرول پمپ ہیں۔

آئندہ ماہ سے شروع ہوگا جیوگیگا فائبر- سالانہ جنرل میٹنگ میں مکیش امبانی کا اعلان آئندہ ماہ سے شروع ہوگا جیوگیگا فائبر- سالانہ جنرل میٹنگ میں مکیش امبانی کا اعلان

آئندہ ماہ سے شروع ہوگا جیوگیگا فائبر- سالانہ جنرل میٹنگ میں مکیش امبانی کا اعلان

انٹرنیٹ براڈ بینڈ کے شعبہ میں انقلاب آنے والا ہے۔ کیونکہ ریلائنس جیو گیگا فائبر، براڈ بینڈ سروس کے شعبہ میں قدم رکھنے کا اعلان کیاہے۔ مکیش امبانی نے کہا کہ اب ہندوستان میں تیزرفتار انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جیو کی تیسری سالگرہ کے موقع پرجیوگیگا فائبرکو متعارف کرایاجائیگا۔واضح رہے کہ ریلائنس کمپنی ملک کے کچھ شہروں میں جیو گیگا فائبر خدمات کا تجربہ بھی کیاہے۔دراصل جیو گیگا فائبرایک تیزرفتارانٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس ہے جس کے تحت 1 جی بی پی ایس تک کی رفتار کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور 100 ایم بی پی ایس تک اپلوڈ کی رفتار دستیاب ہوگی۔ اس کے ساتھ گیگا فائبر سیٹ ٹاپ باکس بھی دستیاب ہوگا۔ یہ گھر میں براڈ بینڈ سروس فراہم کریگا۔ سمجھاجارہاہے کہ براڈ بینڈ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کوجیوگیگا فائبر متعارف ہونے کے بعد چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Loading...