کولکاتہ ہائی کورٹ سے ی جے پی لیڈر مکل رائے کو ملی پیش گی ضمانت– News18 Urdu

کولکاتہ ہائی کورٹ سے ی جے پی لیڈر مکل رائے کو ملی پیش گی ضمانت

کولکاتہ ہائی کورٹ نے بی جے پی لیڈر و سابق مرکزی وزیر مکل رائے کو ان کے سیاسی گرو مرینال کانتی کی موت کے معاملے میں 50ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر پیشگی ضمانت منظور کرلی ہے ۔

Jun 05, 2018 11:39 PM IST | Updated on: Jun 05, 2018 11:42 PM IST

کولکاتہ ہائی کورٹ نے بی جے پی لیڈر و سابق مرکزی وزیر مکل رائے کو ان کے سیاسی گرو مرینال کانتی کی موت کے معاملے میں 50ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر پیشگی ضمانت منظور کرلی ہے ۔جسٹس جے مالے باگچی اور جسٹس آر کے کپور کی قیادت والی ڈویژن بنچ نے شمالی 24پرگنہ کے بیجپور پولس اسٹیشن کو ہدایت دی کہ اس معاملے کی جانچ کریں ۔گزشتہ سال نومبر میں بی جے پی میں شامل ہونے سے قبل مکل رائے ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر تھے ۔عدالت نے مکل رائے کوہدایت دی ہے کہ جانچ میں پولس کے ساتھ تعاون کریں ۔اس سے قبل عدالت نے پولس کو ہدایت دی تھی کہ پیشگی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران مکل رائے کی گرفتاری نہ کریں ۔

مکل رائے کے خلاف مرنال کانتی کی بہن نے ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔مکل رائے نے ضمانت کے ساتھ اس کیس کو بھی چیلنج کیا تھا ۔مرنال کی موت سڑک حادثہ کے دوران ہوگئی تھی ۔

کولکاتہ ہائی کورٹ سے ی جے پی لیڈر مکل رائے کو ملی پیش گی ضمانت

مرنال سنگھ کی موت 8جون 2011کو درمیانی رات میں شمالی 24پرگنہ کے حالی شہر سے کنچن پاڑہ لوٹتے وقت یہ حادثہ ہواتھا ۔پہلے انہیں پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا اس کے بعد انہیں کلکتہ کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا ۔سونالی نے الزام عاید کیا کہ مرنال کی موت ایک سازش کا نتیجہ ہے اور اس کے پیچھے مکل رائے کا ہاتھ ہے ۔