جموں و کشمیر: کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مسلح تصادم، دو دہشت گرد ہلاک– News18 Urdu

جموں و کشمیر: کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مسلح تصادم، دو دہشت گرد ہلاک

ابتدائی معلومات کے مطابق کپواڑہ کے گلورا علاقہ میں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک گھر میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔

Sep 11, 2018 08:02 AM IST | Updated on: Sep 11, 2018 10:03 AM IST

جموں و کشمیر کے کپواڑہ سیکٹر میں منگل کے روز صبح ایک بار پھر ہندوستانی سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہو رہا ہے۔ ہندوستانی فوج نے اب تک دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ ابھی بھی سیکٹر میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔ قابل غور ہے کہ دونوں جانب سے فائرنگ جاری ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کپواڑہ کے گلورا علاقہ میں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک گھر میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسیز نے اطلاع کی بنیاد پر گھر کو گھیر لیا ہے۔ دہشت گردوں نے جب اپنے آپ کو گھرا پایا تو جوانوں پر فائرنگ شروع  کر دی۔ دونوں جانب سے فائرنگ میں اب تک دو دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تصادم ابھی بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی بھی کئی دہشت گرد گھر میں چھپے ہوئے ہیں اور مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں۔

جموں و کشمیر: کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مسلح تصادم، دو دہشت گرد ہلاک

علامتی تصویر

Loading...