latest jammu and kashmir on high alert after pakistan shares intel with india united states of america on possible terror attack snm پاکستان نے ہندستان۔امریکہ کو دی خبر، موسیٰ کی موت کا بدلہ لینے کی تیاری میں دہشت گرد، ہائی الرٹ پر جموں۔کشمیر– News18 Urdu

پاکستان نے ہندستان۔امریکہ کو دی خبر، موسیٰ کی موت کا بدلہ لینے کی تیاری میں دہشت گرد، ہائی الرٹ پر جموں۔کشمیر

پاکستان نے یہ جانکاری امریکہ کے ساتھ بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ترال میں ایک آپریشن میں مارے گیے دہشت گرد ذاکر موسیٰ کی موت کا بدلہ لینے کیلئے حملے کا منصوبہ بنایا جارہا تھا۔

Jun 16, 2019 02:33 PM IST | Updated on: Jun 16, 2019 02:36 PM IST

جموں۔کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دہشت گردانہحملے کے خطرے کے سلسلے میں پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر ہندستان کے ساط اطلاع شیئر کئے جانے کے بعد جموں۔کشمیر ہائی الرٹ پر ہے۔ انڈین ایکسپریس نے خبر دی کہ اونتی پورہ کے پاس ایک گاڑی پر ایک وسفوٹک کا استعمال کرکے دہشت گردوں کےذریعے حملے کئے جانے کا الرٹ دیا گیا ہے۔

ایک سکیورٹی افسر نے کہا ہے کہ پاکستان نے یہ جانکاری امریکہ کے ساتھ بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ترال میں ایک آپریشن میں مارے گیے دہشت گرد ذاکر موسیٰ کی موت کا بدلہ لینے کیلئے حملے کا منصوبہ بنایا جارہا تھا۔

پاکستان نے ہندستان۔امریکہ کو دی خبر، موسیٰ کی موت کا بدلہ لینے کی تیاری میں دہشت گرد، ہائی الرٹ پر جموں۔کشمیر

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسیٰ نے مئی2017 میں حزب المجاہدین سے الگ ہونے کے بعد کشمیر میں انصار غزاوۃ الہند کے نام سے القاعدہ کے ساتھ گروپ شروع کر کے اس کی قیادت کی۔ سکیورٹی افسر نے کہا کہ پاکستان نے کہا کہ پاکستان کا قدم یہ یقینی بنانے کیلئے تھا کہ اگر حملہ ہے تو افسران کو الرٹ کرنے کیلئے تاکہ پاکستان الزاموں سے بچ سکے۔ سکیورٹی افسران نے اطلاع پائے جانے کی تصدیق کی۔

Loading...

Loading...