latest mp indore army clerk avinash was trapped in the honey trap after the pulwama and air strike snm پلوامہ دہشت گردانہ حملہ اور بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے بعد بھی ہنی ٹریپ میں پھنساتھا فوج کا کلرک– News18 Urdu

پلوامہ دہشت گردانہ حملہ اور بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے بعد بھی ہنی ٹریپ میں پھنساتھا فوج کا کلرک

ذرائع کے حوالے سے ملی معلومات کے مطابق پلوامہ حملہ اور اس کے بعد ہوئی بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے وقت بھی ملزم اویناش کمار غیر ملکی خاتون سے رابطے میں تھا۔

May 18, 2019 05:36 PM IST | Updated on: May 18, 2019 06:10 PM IST

فوج سے جڑی خفیہ معلومات غیرملکی خاتون کو دینے کے الزام میں گرفتار اویناش کمار کے بارے میں مدھیہ  پردیش اے ٹی ایس کو کئی اہم جانکاریاں ملی ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے ملی معلومات کے مطابق پلوامہ حملہ اور اس کے بعد ہوئی بالاکوٹ ایئراسٹرائک کے وقت بھی ملزم اویناش کمار غیر ملکی خاتون کے رابطے میں تھا۔

اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس نے ویڈیو کالنگ کے ذریعے فوج کے موومنٹ کی جانکاری ہنی ٹریپ سے شیئر کی۔ خاتون فوج  کے جوان سے خود کو راجستھان کی رہنے والی بتایا تھا۔ اس کے بعد وہ مسلسل فوج کی معلومات حاصل کررہی تھی۔ ملٹری ہیڈ کوارٹر آف وار (مہو) میں بارڈر پر ملٹری کی ہر سرگرمیوں کی جانکاری رہتی ہے۔ جانچ ایجنسی کا کہنا ہے کہ کچھ اور بھی لوگ ہیں جن پر نظر رکھی جارہی ہے۔

پلوامہ دہشت گردانہ حملہ اور بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے بعد بھی ہنی ٹریپ میں پھنساتھا فوج کا کلرک

علامتی تصویر

Loading...

اویناش کمار اے ٹی ایس، سینٹرل ایجنسی اور ملٹری انٹیلی جنسکے رڈار پر تھا۔ تقریبا دس مہینے پہلے جب اسکے بین اکاؤنٹ میں پہلی مرتبہ دس ہزار روپئے ٹرانسفر ہوئے تو اینجنسیوں کا شک اور گہرا ہو گیا تھا۔ جانچ ایجنسی اب اویناش اس کے اہل خانہ اور دوستوں اکے بینک اسٹیٹمینٹ کی معلومات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

Loading...