lok sabha 2019 pm modi attacks on west bengal cm mamamta banerjee snm ایک طرف دہشت گرد کو جواب دینے والی حکومت، دوسری جانب دہشت گردوں کی پیروکار ہے: وزیر اعظم– News18 Urdu

ایک طرف دہشت گرد کو جواب دینے والی حکومت، دوسری جانب دہشت گردوں کی پیروکار ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ایئر اسٹرائک سے اسلام آباد اور راول پنڈی کو درد ہونا تھا ، پر یہاں دی دی کو درد ہورہا تھا۔

Apr 03, 2019 03:12 PM IST | Updated on: Apr 03, 2019 03:33 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو مغربی بنگال کے سلی گڑی میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر جم کر نشانہ لگایا۔ پاکستان کے بالاکوٹ میں کی گئی ایئر فورس کی ایئر اسٹرائل پر ثبوت مانگنے کے مسئلےپر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، "بالاکوٹ میں بدلہ لیکر جب ہمارے جوان واپس آئے تو رونا کسی کو تھا اور رو کوئی  رہا تھا۔  درد اسلام آباد اور راول پنڈی میں ہونا چاہئے تھا لیکن درد یہاں کولکاتہ میں بیٹھی دی دی کو ہورہا تھا۔ انہوں نے کہا مودی نے یہ کیوں کیا؟ مودی ثبوت دیں"۔

پی ایم مودی نے سلی گڑی میں اجلاس کو خطاب فکرتے ہوئے کہا کہ 'کافی مشکلات کے بعد بھی آپ کا یہ چوکیدار مغربی بنگال کی ترقی کیلئے مسلسل کام کر رہا ہے۔ آپ کا یہ چائے والا، یہاں کے چائے باغانوں میں کام کرنے والوں کیلئے بھی پوری طرح وقف ہے'۔

ایک طرف دہشت گرد کو جواب دینے والی حکومت، دوسری جانب دہشت گردوں کی پیروکار ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم مودی کی فائل فوٹو ۔

Loading...