lok sabha election 2019 gurdaspur bjp candidate sunny deol punjab hariyana high court para military forces congress candidate sunil jakhad gurudaspur seat cm captain amrinder singh snm انتخابات سے پہلے فریاد لےکر ہائی کورٹ پہنچے سنی دیول، ستا رہا ہے یہ ڈر– News18 Urdu

انتخابات سے پہلے فریاد لےکر ہائی کورٹ پہنچے سنی دیول، ستا رہا ہے یہ ڈر

May 17, 2019 09:57 PM IST | Updated on: May 17, 2019 10:20 PM IST

پنجاب۔ہریانہ ہائی کورٹ میں پنجاب کے گرداس پور سے بی جے پی امیدوار سنی دیول کی جانب سے ڈالی گئی رٹ پٹیشن منظور ہوگئی ہے۔ گرداس پور لوک سبھا کو زیادہ حساس مانتے ہوئے کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ یہاں نیم فوجی دستوں کی ٹکڑیوں کو بڑھایا جائے ۔ ہائی کورٹ نے گرداس پور لوک سبھا کے انتخابی حلقے میں 15 کی بجائے 24 پیراملٹری کی کمپنیاں تعینات کرنے کے احکام دئے ہیں۔

سنی دیول کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیاتھا کہ ان کے خلاف پنجاب کانگریس پریزیڈینٹ  سنیل جاکھڑ انتخابی  میدان  میں  ہیں  اور  ایسے  میں  وہ  سرکاری  مشنری  کا  غلط  استعمال  کرکے  الیکشن  کومتاثر  کر  سکتے  ہیں۔ اسی  لئے ان کی سیٹ کو زیادہ حساس مانتے ہوئے پنجاب پولیس کی بجائے نیم فوجی دستوں کی ٹکڑیوں کی تعیناتی زیادہ کی جائے۔

انتخابات سے پہلے فریاد لےکر ہائی کورٹ پہنچے سنی دیول، ستا رہا ہے یہ ڈر

سنی دیول

بتادیں کہ گرداس پور میں آخری مرحلے میں 19 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔ فی الحال سنی اپنی انتخابی تشہیر میں زوروشور سے مصروف ہیں۔ سنی دیول کا مقابلہ کانگریس لیڈر سنیل جاکھڑ سے ہے۔