لوک سبھا انتخابات نتائج 2019 : راہل گاندھی نے کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفی کی پیش کش کی ، تسلیم کی ہار– News18 Urdu

لوک سبھا انتخابات نتائج 2019 : راہل گاندھی نے کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفی کی پیش کش کی ، تسلیم کی ہار

لوک سبھا انتخابات 2019 میں ملی ہار کے بعد کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کے سامنے صدر کے عہدہ سے استعفی کی پیشکش کی ہے ۔

May 23, 2019 06:23 PM IST | Updated on: May 23, 2019 06:23 PM IST

لوک سبھا انتخابات 2019 میں ملی ہار کے بعد کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کے سامنے صدر کے عہدہ سے استعفی کی پیشکش کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کے استعفی کی بات پر سونیا گاندھی اور دیگر سینئر لیڈروں نے انہیں سمجھایا کہ ایسی بات پارٹی فورم میں رکھنی چاہئے ۔

ماں اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کے سمجھانے کے بعد راہل گاندھی رکے ۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ میں کانگریس ایگزکٹیو کمیٹی کی میٹنگ بلائی جائے گی ، جس میں راہل استعفی کی پیش کش کریں گے ۔

لوک سبھا انتخابات نتائج 2019 : راہل گاندھی نے کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفی کی پیش کش کی ، تسلیم کی ہار

لوک سبھا انتخابات نتائج 2019 : راہل گاندھی نے کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفی کی پیش کش کی

Loading...

اس سے پہلے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے شکست کی ذمہ داری لی ۔ ساتھ ہی ساتھ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کو جیت کی مبارکباد دی ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ عوام نے واضح طور پر اپنا فیصلہ سنادیا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی اور کہا کہ کانگریس نے سخت لڑائی لڑی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ان سے نظریہ کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈروں اور کارکنان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم یہ لڑائی جیتیں گے ۔

Loading...