وزیر اعلیٰ یوگی کے بیان پر اعظم خان کا جوابی حملہ، بولے۔ بجرنگ اور علی دونوں مل کر لیں گے بی جے پی کی بلی– News18 Urdu

وزیر اعلیٰ یوگی کے بیان پر اعظم خان کا جوابی حملہ، بولے۔ بجرنگ اور علی دونوں مل کر لیں گے بی جے پی کی بلی

اعظم خان نے یوگی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ’’ دیکھئے بجرنگ اور علی دونوں مل کر کریں گے بی جے پی کی بلی اور یہ طے ہو گیا ہے۔

Apr 11, 2019 12:50 PM IST | Updated on: Apr 11, 2019 12:51 PM IST

رام پور سے ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد کے امیدوار اعظم خان نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ’ علی‘ والے بیان پر تیکھا حملہ کیا ہے۔ اعظم خان نے کہا ’’ ان لوگوں نے رام کو، سیتا جی کو اور ملک کو دھوکہ دیا۔ جس طرح انہوں نے فوجیوں کا اور ’ راشٹرواد‘ کا استعمال کیا ہے، یہ لوگ بلی ہوں گے۔ آگے کہا کہ بجرنگ بلی اور علی دونوں مل کر لیں گی بھاجپا کی بلی‘‘۔

اعظم خان نے یوگی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ’’ دیکھئے بجرنگ اور علی دونوں مل کر کریں گے بی جے پی کی بلی اور یہ طے ہو گیا ہے۔ انہیں تو جانا طے ہو گیا۔ سپریم کورٹ نے بھی آج یہ طے کر دیا کہ جن دستاویزات کے بارے میں یہ کہتے تھے لیک نہیں کئے جا سکتے ہیں۔ سیکورٹی وجوہات سے جو چیز اخبار میں چھپ گئی جو سب میں لیک ہو گئی۔ اس میں کیا چیز سیکریٹ ہے؟ اس لئے ہر چیز ہر پیپر سپریم کورٹ کو دینا ہو گا‘‘۔

وزیر اعلیٰ یوگی کے بیان پر اعظم خان کا جوابی حملہ، بولے۔ بجرنگ اور علی دونوں مل کر لیں گے بی جے پی کی بلی

اعظم خان: فائل فوٹو

Loading...

بتا دیں کہ اس سے پہلے اعظم خان نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر جم کر نشانہ سادھا تھا۔ تحصیل بلاس پور علاقہ میں ہوئے ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم خان نے وزیر اعلیٰ کو 302 کا مجرم بتا دیا۔

اعظم خان نے کہا ’’ جوہر یونیورسیٹی کے بچوں کی پانی کی ٹنکی کا کنکشن کاٹ دیا۔ یوگی جی تم نے اپنے مذہب کو شرمندہ کر دیا۔ اترپردیش کی کرسی پر بیٹھا شخص 302 کا مجرم ہے۔ یادو کانسٹیبل کا قاتل ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے اپنے اوپر لگا 302 کا مقدمہ واپس لے لیا، یہ کہاں کا انصاف ہے‘‘؟

Loading...