lok sabha elections 2019 nda declares all its candidates from bihar na عام انتخابات 2019: بہار کی 39 سیٹوں پر این ڈی اے امیدواروں کا اعلان، دیکھیں فہرست– News18 Urdu

عام انتخابات 2019: بہار کی 39 سیٹوں پر این ڈی اے امیدواروں کا اعلان، دیکھیں فہرست

این ڈی اے کی جاری فہرست میں جہاں بی جے پی کے شتروگھن سنہا اور شاہنواز حسین کا ٹکٹ کاٹا گیا ہے وہیں، مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو نوادا کی جگہ بیگوسرائے سے میدان میں اتارا گیا ہے

Mar 23, 2019 12:40 PM IST | Updated on: Mar 23, 2019 01:32 PM IST

بہار میں این ڈی اے اتحاد نے لوک سبھا انتخابات کے لئے 40 سیٹوں میں سے 39 پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ این ڈی اے کی جاری فہرست میں جہاں بی جے پی کے شتروگھن سنہا اور شاہنواز حسین کا ٹکٹ کاٹا گیا ہے وہیں، مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو نوادا کی جگہ بیگوسرائے سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ کھگڑیا سیٹ پر ابھی امیدوار کا اعلان نہیں ہوا ہے جو رام ولاس پاسوان کی پارٹی ایل جے پی کے کھاتے میں ہے۔

ٹکٹ کٹنے والے ناموں میں سب سے بڑا نام شتروگہن سنہا کا ہے۔ پٹنہ صاحب سے اب تک رکن پارلیمنٹ رہے شتروگھن سنہا کا پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر مرکزی وزیر روی شنکر پرساد الیکشن میں اتریں گے۔ شاہنواز حسین کا نام بھی پارٹی کی جاری کردہ فہرست میں نہیں ہے۔ پچھلی بار وہ بھاگلپور سے بی جے پی امیدوار تھے۔

عام انتخابات 2019: بہار کی 39 سیٹوں پر این ڈی اے امیدواروں کا اعلان، دیکھیں فہرست

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بہار این ڈی اے کے لیڈران

نوادا سیٹ گٹھ بندھن کے ساتھی ایل جے پی کے کھاتے میں جانے کی وجہ سے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو بیگوسرائے سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ حالانکہ وہ اپنی سیٹ بدلنے کو لے کر پہلے ہی ناراضگی کا اظہار کر چکے تھے۔

وہیں، دوسری طرف، مرکزی وزیر رام کرپال یادو کو بی جے پی نے پاٹلی پتر سیٹ پر برقرار رکھا ہے۔ وہ 2014 میں آر جے ڈی چھوڑ کر بی جے پی میں آئے تھے۔ بتا دیں کہ این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کے فارمولہ کے تحت بی جے پی اور جنتا دل یو 17-17 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہیں، ایل جے پی کے کھاتے میں 6 سیٹیں ہیں۔

غور طلب ہے کہ این ڈی اے کی اعلان کردہ 39 سیٹوں میں سے صرف ایک ہی سیٹ پر مسلم امیدوار کو اتارا گیا ہے اور وہ سیٹ ہے کشن گنج کی۔ جے ڈی یو نے یہاں سے مسلم امیدوار محمود اشرف کو ٹکٹ دیا ہے۔

نیچے، فہرست میں دیکھیں کس امیدوار کو کہاں سے ملا ٹکٹ

Master

Loading...