lok sabha elections 2019 priyanka gandhi attacks pm modi na پرینکا گاندھی بولیں۔ وزیر اعظم مودی جتنا ڈرائیں گے، ہم اتنی ہی ہمت سے لڑیں گے– News18 Urdu

پرینکا گاندھی بولیں۔ وزیر اعظم مودی جتنا ڈرائیں گے، ہم اتنی ہی ہمت سے لڑیں گے

کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری اور مشرقی یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی اپنے تین روزہ دورے کے دوران آج پوروانچل پہنچیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر حملہ کیا

Mar 20, 2019 12:41 PM IST | Updated on: Mar 20, 2019 12:51 PM IST

کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری اور مشرقی یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی اپنے تین روزہ دورے کے دوران آج پوروانچل پہنچیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر حملہ کیا۔ چنار سے گنگا کے راستے بنارس کے لئے روانہ ہونے سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم ڈرا رہے ہیں۔ وہ جتنا ڈرائیں گے ہم اتنی ہی مضبوطی سے ان کا سامنا کریں گے۔

اپنے دورے کے آخری دن وزیر اعظم مودی کے بلاگ کا جواب دیتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا ’’ جو اقتدار میں ہوتے ہیں انہیں دو غلط فہمیاں ہوتی ہیں۔ پہلی یہ کہ وہ آسانی سے لوگوں کو گمراہ کر سکتے ہیں ۔ دوسری یہ کہ انہیں لگتا ہے کہ جو ان کے خلاف بولتے ہیں وہ ان سے ڈرتے ہیں۔ ہم ان سے ڈرتے نہیں۔ وہ جتنا زیادہ پریشان کریں گے ہم اتنی ہی ہمت سے ان کا سامنا کریں گے۔ وہ جتنا زیادہ ڈرائیں گے ہم اتنی ہی مضبوطی سے ان سے لڑیں گے‘‘۔

پرینکا گاندھی بولیں۔ وزیر اعظم مودی جتنا ڈرائیں گے، ہم اتنی ہی ہمت سے لڑیں گے

پرینکا گاندھی اپنے تین روزہ یوپی دورے پر

دراصل، وزیر اعظم مودی نے بغیر کسی کا نام لئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے خاندانی سیاست پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا’’ خاندانی سیاست سے سب سے زیادہ نقصان اداروں کا ہوا ہے۔ پریس سے لے کر پارلیمنٹ تک۔ کانسٹی ٹیوشن سے لے کر کورٹ تک۔ کچھ بھی نہیں چھوڑا۔ کچھ خیالات شئیر کر رہا ہوں‘‘۔

حالانکہ پرینکا کے حملہ پر بی جے پی لیڈر اور ریاستی ایم ایل سی وجے بہادر پاٹھک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ’’ انہیں ڈرا کون رہا ہے۔ کانگریس پارٹی میں دیکھ لیجئے صدر سے لے کر قومی جنرل سکریٹری تک کون بیٹھا ہے۔ بی جے پی میں ایک بوتھ کارکن بھی صدر بن سکتا ہے۔ لیکن کیا کانگریس میں ایسا ممکن ہے‘‘۔