lok sabha elections 2019 sadhvi pragya thakur to fight loksabha election against digvijay singh دگ وجے سنگھ کے سامنے سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے بھوپال سے مانگا بی جے پی کا ٹکٹ – News18 Urdu

دگ وجے سنگھ کے سامنے سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے بھوپال سے مانگا بی جے پی کا ٹکٹ

کانگریس کے ذریعہ دگ وجے سنگھ کو وہاں سے لوک سبھا امیدوار بنائے جانے کے فورا بعد ہی سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے ان پر حملہ بولا ہے۔ سادھوی نے کہا کہ دگ وجے سنگھ ملک کے دشمن ہیں ۔ سادھونے دگ وجے کے خلاف الیکشن لڑنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ۔

Mar 23, 2019 07:15 PM IST | Updated on: Mar 23, 2019 07:15 PM IST

مدھیہ پردیش کی بھوپال سیٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑنے کو لے کر کھینچ تان کا دور جاری ہے ۔ کانگریس کے ذریعہ دگ وجے سنگھ کو وہاں سے لوک سبھا امیدوار بنائے جانے کے فورا بعد ہی سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے ان پر حملہ بولا ہے۔ سادھوی نے کہا کہ دگ وجے سنگھ ملک کے دشمن ہیں ۔ سادھونے دگ وجے کے خلاف الیکشن لڑنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ۔

بھوپال میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی میرے نظریہ کی پارٹی ہے اور سیاست میں آنے کا یہ صحیح وقت ہے ۔ "راشٹرواد" ( حب الوطنی ) کو لے کر میں عام لوگوں تک جاوں گی ۔ پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ میں ملک کے دشمنوں کو کھلا چیلنج دیتی ہوں اور ملک کے دشمنوں کے خلاف جدوجہد کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہوں ۔ میرے جیسے محب وطن ملک کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

دگ وجے سنگھ کے سامنے سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے بھوپال سے مانگا بی جے پی کا ٹکٹ

سادھوی پرگیہ ٹھاکر ۔ فائل فوٹو ۔

غور طلب ہے کہ کانگریس بھوپال سیٹ سے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کو میدان میں اتارے گی ۔ وزیر اعلی کمل ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ بھوپال سیٹ سے دگ وجے سنگھ کانگریس کے امیدوار ہوں گے ۔ ہفتہ کو بھوپال میں کمل ناتھ نے کہا کہ سینٹرل الیکشن کمیٹی نے دگ وجے سنگھ کا نام بھوپال کیلئے فائنل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر کے مالیگاوں بم دھماکہ کیس میں ملزم بنائے جانے کے بعد سرخیوں میں آئی سادھوی پرگیہ ٹھاکر اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ موضوع بحث رہتی ہے۔ حالانکہ اس کیس میں بری ہونے کے بعد اس کو رہا کردیا گیا تھا ۔ سادھوی پرگیہ ٹھاکر ہمیشہ کانگریس پر نشانہ سادھتی رہتی ہے۔

Loading...