مسلمانوں سے بولے ورون گاندھی: ووٹ نہیں دو گے تب بھی مجھ سے کام لینا، کوئی دقت نہیں– News18 Urdu

مسلمانوں سے بولے ورون گاندھی: ووٹ نہیں دو گے تب بھی مجھ سے کام لینا، کوئی دقت نہیں

ورون گاندھی نے آگے کہا ’’ میں دنیا کو ہندو۔ مسلم کے طور پر نہیں دیکھتا ہوں۔ میں دنیا کو دو ہی شکل میں دیکھتا ہوں اور وہ ہے اپنے اور پرائے‘‘َ۔

Apr 22, 2019 11:10 AM IST | Updated on: Apr 22, 2019 11:12 AM IST

اترپردیش کی پیلی بھیت لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ورون گاندھی نے مرکزی وزیر اور اپنی ماں مینکا گاندھی کے مسلمانوں پر دئیے متنازعہ بیان کے برعکس مسلم رائے دہندگان سے خطاب کرتے ہوئے بڑا بیان دیا ہے۔ ورون گاندھی نے کہا کہ ’’ اگر آپ نے مجھے ووٹ نہیں دیا تب بھی مجھ سے کام لے لینا، کوئی دقت نہیں ہے‘‘۔

ورون گاندھی نے ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں بس ایک چیز اپنے مسلم بھائیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ نے مجھے ووٹ دیا تو مجھے اچھا لگے گا۔ اگر مجھے ووٹ نہیں دیا تو کوئی بات نہیں ، تب بھی مجھ سے کام لے لینا، کوئی دقت کی بات نہیں ہے۔ لیکن اگر میری چائے میں آپ کی بھی چینی پڑ جائے تو میری چائے اور میٹھی ہو جائے گی۔ کیا میری چائے میں مسلم چینی پڑنے والی ہے‘‘َ؟

مسلمانوں سے بولے ورون گاندھی: ووٹ نہیں دو گے تب بھی مجھ سے کام لینا، کوئی دقت نہیں

ورون گاندھی: فائل فوٹو

Loading...

ورون گاندھی نے آگے کہا ’’ جو اس ملک کے ساتھ ہے وہ کبھی کسی کے خلاف ہو سکتا ہے۔ جو ملک کے لئے لڑ رہا ہے، جو کسان کاشت کاری کر رہا ہے، جو ملک کے لئے جی رہا ہے مر رہا ہے، اس کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ذات ہے۔ میں دنیا کو ہندو۔ مسلم کے طور پر نہیں دیکھتا ہوں۔ میں دنیا کو دو ہی شکل میں دیکھتا ہوں اور وہ ہے اپنے اور پرائے‘‘َ۔

یہ بھی پڑھیں: مینکا گاندھی کی مسلمانوں کودھمکی، 'میری ضرورت پڑے گی، ووٹ نہیں دیا تونوکری کےلئےمت آنا'۔

دراصل، اس سے پہلے مینکا گاندھی نے مسلم ووٹروں سے کہا تھا کہ وہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ان کے حق میں ووٹنگ کریں کیونکہ مسلمانوں کو الیکشن کے بعد ان کی ضرورت پڑے گی۔ مینکا گاندھی نے کہا تھا کہ ’’ میں جیت رہی ہوں لوگوں کی مدد اور پیارسے ... لیکن اگرمیری جیت مسلمانوں کے بغیرہوگی تومجھے بہت اچھا نہیں لگےگا، کیونکہ اتنا میں بتا دیتی ہوں کہ دل کھٹا ہوجاتا ہے۔ پھرجب مسلمان آتا ہے کام کے لئےتومیں سوچتی ہوں کہ رہنے ہی دو، کیا فرق پڑتا ہے؟ آخرنوکری ایک سودے بازی ہی تو ہوتی ہے۔ ہم سب مہاتما گاندھی کی چھٹی اولاد تو ہیں نہیں کہ ہم دیتے ہی جائیں گےاورپھر الیکشن میں مار کھاتے جائیں گے'۔

Loading...