ووٹ آپ کا جمہوری حق ہے، اس کا استعمال ضرور کریں– News18 Urdu

ووٹ آپ کا جمہوری حق ہے، اس کا استعمال ضرور کریں

فی الحال، 17ویں عام انتخابات ہندوستان میں جاری ہیں۔ ذرائع ابلاغ لوگوں کے اندر ان کے ووٹ اور اس تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے لیے ووٹ ڈالنا کیوں ضروری ہے۔

May 18, 2019 03:04 PM IST | Updated on: May 18, 2019 03:07 PM IST

سنہ 1947 کے بعد ہندوستان ایک جمہوریہ بن گیا اور یہ اب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ ہندوستان کا دستور اپنے شہریوں کو ووٹ دینے، منتخب کرنے اور اپنے رہنما کا انتخاب کرنے کا حق عطا کرتا ہے۔

ایک جمہوری حق ہونے کے باوجود بہت سارے شہری، بالخصوص شہری علاقوں میں رہنے والے اس حق کو استعمال نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ درحقیقت ووٹ ڈالنے کے دن کو وہ چھٹی کا دن سمجھتے ہیں اور اس دن وہ دوستوں اور خاندان کے ساتھ آرام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Loading...

فی الحال، 17ویں عام انتخابات ہندوستان میں جاری ہیں۔ ذرائع ابلاغ لوگوں کے اندر ان کے ووٹ اور اس تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے لیے ووٹ ڈالنا کیوں ضروری ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2019 کے چھ مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔ ساتواں اور آخری مرحلہ 19 مئی کو منعقد ہونے والا ہے۔ 19 مئی کو وارانسی لوگوں کی نظر میں ہوگا۔ نیوز 18انڈیا کی بیباک رپورٹر نیہا پنت نے وارانسی جا کر وہاں ووٹ دینے والے عوام کے دل کی دھڑکن محسوس کی۔

دمدار بنارسی، منجولا چترویدی، ثنا صباح اور وویک بارلوال جو کامیاب اور مالدار لوگ ہیں، ان کے معزز اور شہرت یافتہ مہمان تھے۔

اپنی زبردست بصیرت اور حوصلہ افزا بات چیت کے ذریعہ انہوں نے جمہوری نظام میں ووٹ کی اہمیت کو جاگزیں کر دیا۔ انھوں نے لوگوں کے ذہنوں میں یہ واضح کردیا ہے کہ ان کا ووٹ ایک عامل ہے۔

ایک عامل ہے

آپ کے ایک ووٹ کے اندر تبدیلی لانے کی طاقت ہے۔ جبکہ آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ کے اکیلے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسی طرز پر ہزاروں لوگ سوچتے ہیں۔ جب سبھی ہزاروں لوگ ووٹ ڈالنے سے اجتناب کرتے ہیں تو ناپسندیدہ، نااہل اور خود غرض امیدوار انتخابات جیتتے رہتے ہیں اور ہم ناقص قیادت کے انجام بھگتتے ہیں۔

بندوق کی گولی سے زیادہ طاقتور ہے

آپ کے ووٹ کے اندر ایک نااہل حکومت کو ووٹ دے کر باہر کا راستہ دکھانے اور قیادت میں تبدیلی لانے کی طاقت موجود ہے۔ کوئی بھی حکمراں پارٹی اپنی خراب کارکردگی پر مطمئن نہیں رہے گی اگر اسے معلوم ہو کہ ووٹرز فوری طور پر اپنی طاقت کا استعمال کرکے اسے باہر کا راستہ دکھا دیں گے۔

آپ کی آواز

آپ کا ووٹ اظہار رائے کا ایک ذریعہ ہے اور یہ آپ کی آواز ہے۔ یہ آپ کو اپنی پسند کے نمائندے کو ووٹ دے کر حکومت کے معاملات پر اپنی بات پیش کرنےکا موقع دیتا ہے۔ سنے جانے کے اس استحقاق کو ترک نہ کریں۔

 اس جمہوری حق کو اعزاز بخشیں

ووٹ دینے کا حق ہندوستانی جمہوریت کے ایک شہری کے طور پر آپ کا حق ہے۔ اس حق کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کر کے اسے اعزاز بخشیں۔ اپنا ووٹ ڈالیں اور ملک، اپنے آپ اور اپنے بچوں کے لیے ایک تابناک مستقبل کی شروعات کریں۔ آگے آئیں اور ملک کو اپنے ووٹ سے طاقت بخشیں۔ عظیم عوامی جمہوریہ، بھارت کا شہری ہونے پر فخر کریں۔

اختتام

جس طرح سے پانی کا ہر قطرہ طاقتور سمندروں کی تشکیل دیتا ہے، ٹھیک اسی طرح ہر اکیلا ووٹ اچھی حکمرانی کی راہ دکھائے گا اور بھارت کو ایک سپرپاور بننے کے راستے پر گامزن کرے گا۔ یاد رکھیں کہ آپ کے ایک ووٹ میں پوری طاقت ہے اور درحقیقت یہ تیز ترین تلوار سے زیادہ طاقتور ہے۔

 وارانسی 19مئی 2019 کو ووٹ ڈالے گا۔ یہ الیکشن کا آخری مرحلہ ہوگا اوراس میں 17ویں لوک سبھا انتخابات کے حتمی فیصلہ پر اثر انداز ہونے کی طاقت ہے۔ آر پی-سنجیو گوینکا گروپ، نیٹ ورک 18 کی معیت میں ملک کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی جاری رکھے ہوئے ہے –ووٹ ڈالیں اور اپنی ذمہ داری بھی نبھائیں۔

بٹن دباؤ، دیش بناؤ نیٹ ورک 18 کی ایک پہل ہے جو آر پی-سنجیو گوینکا گروپ کے ذریعہ پیش کی جا رہی ہے۔ یہ پہل ہر بھارتی کو جاری عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ

#ButtonDabaoDeshBanao

کا استعمال کرکے اس بحث میں شامل ہوں۔

 

 

 

 

Loading...