وگ وجے سنگھ نے بتائی ماب لنچنگ کی اصل وجہ ، بی جے پی اور آر آیس ایس کو لے کر کہی یہ بڑی بات– News18 Urdu

وگ وجے سنگھ نے بتائی ماب لنچنگ کی اصل وجہ ، بی جے پی اور آر آیس ایس کو لے کر کہی یہ بڑی بات

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے ماب لنچنگ کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ۔ ماب لنچنگ کی وجہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریہ کو بتایا ہے ۔

Jul 07, 2019 08:43 AM IST | Updated on: Jul 07, 2019 08:43 AM IST

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے ماب لنچنگ کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ۔ دگ وجے سنگھ نے ماب لنچنگ کی وجہ  بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریہ کو بتایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اندور کے ممبر اسمبلی آکاش وجے ورگیہ کا بیان پہلے آویدن ، نویدن اور پھر دے دنادن اس طرح کے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے ۔

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ملک میں بڑھ رہے ماب لنچنگ کے واقعات کی دو وجہیں ہیں ۔ پہلی کہ وقت پر انصاف نہیں ملنے کی وجہ سے لوگ غصے میں ہیں جبکہ دوسری وجہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے ذریعہ لوگوں کو دی جارہی تعلیم ہے ۔ آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ آکاش وجہ ورگیہ نے کہا کہ ہمیں آویدن ، نویدن اور پھر دنادن سکھایا گیا ہے ۔ یہ اسی ذہنیت کا نتیجہ ہے ۔

وگ وجے سنگھ نے بتائی ماب لنچنگ کی اصل وجہ ، بی جے پی اور آر آیس ایس کو لے کر کہی یہ بڑی بات

دگ وجے سنگھ ۔ فائل فوٹو ۔

اس سے پہلے دگ وجے سنگھ نے ہفتہ کو بیٹ واقعہ پر طنز کستے ہوئے کہا تھا کہ کیلاش وجے ورگیہ نے جو تہذیب سکھائی ہے ، ان کا بیٹا اسی کو آگے بڑھا رہا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ پرگیہ ٹھاکر معاملہ میں صرف نوٹس ہی دیا گیا ، آگے کی کارروائی نہیں ہوئی ، آکاش کو بھی صرف نوٹس ہی دیا جائے گا ، ان کے قول اور فعل میں کافی فرق ہے۔

Loading...