فحش ویڈیو ، کارکن کے ساتھ فحش چیٹنگ کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ، جانیں پورا معاملہ– News18 Urdu

فحش ویڈیو ، کارکن کے ساتھ فحش چیٹنگ کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ، جانیں پورا معاملہ

فحش ویڈیو اور بی جے پی کارکن کے ساتھ فحش بات چیت کرنے کے معاملہ کو بی جے پی نے سنجیدگی سے لے کر تنظیمی لیڈر پردیپ جوشی کو عہدہ سے ہٹادیا ہے ۔

Jul 08, 2019 11:29 PM IST | Updated on: Jul 08, 2019 11:30 PM IST

فحش ویڈیو اور بی جے پی کارکن کے ساتھ فحش بات چیت کرنے کے معاملہ کو بی جے پی نے سنجیدگی سے لے کر تنظیمی لیڈر پردیپ جوشی کو عہدہ سے ہٹادیا ہے ۔ کچھ دنوں سے ویڈیو اور بات چیت پارٹی لیڈروں کے درمیان بحث کا موضوع بنی ہوئی تھی ، لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بی جے پی نے جوشی کے خلاف کارروائی کی ہے ۔

سوشل میڈیا پر پردیپ جوشی کا چیٹ وائرل ہونے کے بعد اندور روڈ پر واقع ہائی رائز بلڈنگ کا ایک فلیٹ بھی سرخیوں میں آگیا ہے ۔ بی جے پی کے مذکورہ لیڈر پارٹی دفتر میں کم اور اس فلیٹ میں زیادہ رہتے تھے ۔ یہ فلیٹ بی جے پی کے ہی اجین جنوبی اسمبلی حلقہ کے ایک بااثر لیڈر کا بتایا جارہا ہے جبکہ فری گنج میں واقع پارٹی دفتر لوک شکتی میں بہتر سہولیات والے کمرے ہیں ۔ یہیں سے سیاسی سرگرمیاں بھی چلائی جاتی ہیں ۔

فحش ویڈیو ، کارکن کے ساتھ فحش چیٹنگ کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ، جانیں پورا معاملہ

فحش ویڈیو ، کارکن کے ساتھ فحش چیٹنگ کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ۔ فائل فوٹو ۔

Loading...

پردیپ جوشی بی جے پی دفتر پر زیادہ وقت نہ دے کر اسی فلیٹ میں زیادہ وقت گزارتے تھے ۔ اس ہائی رائز بلڈنگ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ان کے فلیٹ میں آنے والے کچھ نوجوانوں کی سرگرمیاں بھی قید ہیں ۔ سوشل میڈیا پر سرخیوں میں آنے کے بعد اس کا ریکارڈ بھی بی جے پی کے پاس بھیجا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی نے اس معاملہ کی اپنی سطح پر جانچ بھی شروع کردی ہے ۔

Loading...