madrasa managers meeting for ncert urdu book issue– News18 Urdu

یو پی کے دینی مدارس میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں دستیاب نہ ہونے سے طلبا اورانتظامیہ مایوس

این سی ای آرٹی کے نئے نصاب کے مطابق کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے طلبا معمول کی تعلیم سے محروم ہورہے ہیں۔

Oct 16, 2018 04:10 PM IST | Updated on: Oct 16, 2018 04:10 PM IST

یو پی مدرسہ بورڈ میں این سی ای آرٹی کی کتابیں ابھی تک مہیا نہ کرائے جانے معاملے نے بحرانی شکل اختیارکرلی ہے۔ نئے نصاب کے مطابق این سی ای آرٹی کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے طلبا معمول کی تعلیم سے محروم ہورہے ہیں۔ امداد یافتہ دینی مدارس کے ذمہ داران نے اس صورتحال کو انتہائی تشویشناک قراردیا ہے۔ مدارس کے ذمہ داران  کی ہنگامی میٹنگ میں مدرسہ بورڈ کو اس کے لئے مورد الزام ٹھرایا گیا ہے۔

الہ آباد کے معروف دینی ادارے ’’جامعہ امامیہ انوارالعلوم ‘‘ میں ہونے والے دینی مدارس کی ہنگامی میٹنگ میں امداد یافتہ دینی مدارس کو درپیش مسائل پرغورکیا گیا۔ میٹنگ میں حکومت کی طرف سے این سی ای آر ٹی کی کتابیں ابھی تک مدارس کو مہیا نہ کرائے جانے پرسخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یو پی کے دینی مدارس میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں دستیاب نہ ہونے سے طلبا اورانتظامیہ مایوس

یو پی کے دینی مدارس میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں مہیا نہیں کرائی جارہی ہیں، جس سے مدارس انتظامیہ مایوس ہے۔

Loading...

دینی مدارس کے ذمہ ادارن نے طلبا کے وظائف میں ہونے والی سنگین دشواریوں پراپنی سخت ناراضگی کا اظہاربھی کیا۔  ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سکریٹری اعظم حامد اور مدارس عربیہ ایسوسی ایشن کے رکن محمد جنید نے نیوز 18 اردوسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی وفلاح وبہبود سے متعلق اعلیٰ افسران مسائل کو جان بوجھ کر نظراندازکررہے ہیں۔

مدارس کے دیگرذمہ داران کی شکایت تھی کی موجودہ یوگی حکومت میں دینی مدارس کے مسائل کو حل کرنے پر دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔  منیجروں کی میٹنگ میں سائنس ٹیچروں کی بقایا تنخواہ کا مسئلہ بھی زو شورسے اٹھایا گیا۔ میٹنگ میں شریک ہونے والے ذمہ داران کا کہنا  تھا کہ یوگی حکومت میں امداد یافتہ دینی مدارس کے مسائل حل ہونے کے بجائے روزبروزاورپیچیدہ ہوتے جا ررہے ہیں۔

مشتاق عامرکی رپورٹ

یہ بھی پڑھیں:       یوپی بورڈ کا سال رواں گیارہویں اور بارہویں کی اردو کتابیں نہ چھاپنے کا فیصلہ ، طلبہ کو دی یہ نصیحت

یہ بھی پڑھیں:      قدیم ترین اردو ادارے کا وجود خطرے میں، 25 سال سے اردو کی کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی

یہ بھی پڑھیں:       یوپی کے سرکاری اسکولوں میں گزشتہ کئی برسوں سے اردو کی درسی کتابیں ندارد، طلبہ دوسرے مضامین پڑھنے پر مجبور

Loading...