حادثہ: ممبئی میں گرا فٹ اوور برج، حادثے میں 6 لوگوں کی موت، ریلوے اور ابی ایم سے کے خلاف ایف آئی آر درج

حادثے کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس جائے واقعہ پہنچے اورعلی سطحی جانچ کے احکام دئے۔ اس کے ستاھ ہی سی ایم نے مہلوکین کے اہل خانہ کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے بطور معاوضہ کا اعلان کیا۔

Mar 15, 2019 08:48 AM IST | Updated on: Mar 15, 2019 08:54 AM IST

ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے باہر فٹ اوور برج مہدم ہوگیا ہے۔ اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت اور 33 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جس میں 3 خواتین شامل ہیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایاگیا ہے۔ اس حادثے کے بعد مہاراشٹر حکومت نے اعلی سطحی جانچ کی سفارش کی ہے۔ معاملے میں آج میدان پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی دفعہ 304 اے (لاپرواہی سے موت) کے تحٹ ریلوے اور بی ایم سی سے متعلقہ افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

حادثے کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس جائے واقعہ پہنچے اورعلی سطحی جانچ کے احکام دئے۔ اس کے ستاھ ہی سی ایم نے مہلوکین کے اہل خانہ کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے بطور معاوضہ کا اعلان کیا۔

حادثہ: ممبئی میں گرا فٹ اوور برج، حادثے میں 6 لوگوں کی موت، ریلوے اور ابی ایم سے کے خلاف ایف آئی آر درج

Loading...

اطلاعات کے مطابق ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن پر جمعرات کی شام جب لوگ اپنے گھر لوٹ رہے تھے تبھی اسٹیشن کے باہر کا فٹ اوور برج کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ حادثے میں دو خواتین سمیت، اپوروا اور رنجنا تانبے سمیت 6لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 2 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔  لوگ برج کے ملبے کے نیچے دب گئے۔ لوگوں کی چیخ پکار سن کر وہاں موجود لوگوں نے فورا راحت اور بچاو کا کام شروع کر دیا ۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچے۔ پولیس اور راحت بچاؤ ٹیم نے فورا لوگوں کو باہر نکالا اور نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا۔

Loading...