حکمراں جماعت اس طرح سے روک سکتی ہے موب لنچنگ: اسد الدین اویسی– News18 Urdu

حکمراں جماعت اس طرح سے روک سکتی ہے موب لنچنگ: اسد الدین اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ تقسیم کے وقت انہیں پاکستان جانےکا حق تھا، لیکن انہوں نے ہندوستان کواپنا وطن بنایا اورملک کونہیں چھوڑا ہے۔

Jun 24, 2019 11:40 PM IST | Updated on: Jun 24, 2019 11:40 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ملک میں ہندو فرقہ واریت کوجمہوریت کےلئے خطرہ بتاتے ہوئے پیرکوکہا کہ اگرحکمراں فریق ہندونظریے کی بجائے ہندوستانی نظریے کی بنیاد پرچلےگا توملک میں نفرت اوربھیڑکی طرف سے پیٹ پیٹ کرقتل کئے جانے کے واقعات بند ہوجائیں گے۔

صدررام ناتھ كووند کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پرلوک سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئےکہا کہ انہیں صدرکے خطاب سے مایوسی ہوئی ہے۔ ملک کی دوسری بڑی آبادی کے ساتھ سلوک تکلیف دہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایوان میں باربار1947 اوراب تک 70 سال تک ذکرکیا گیا۔ کانگریس کےاختلاف ہونے کے باوجود وہ یہ کہنا چاہیں گے کہ ترقی سب نے کی ہے۔

حکمراں جماعت اس طرح سے روک سکتی ہے موب لنچنگ: اسد الدین اویسی

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی۔

انہوں نے مسلمانوں پرپاکستان کے سلسلے میں تہمت لگائے جانے کے بارے میں کہا کہ تقسیم کے وقت انہیں پاکستان جانےکا حق تھا، لیکن انہوں نے ہندوستان کواپنا وطن بنایا اورملک کو نہیں چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہوتے ہیں توہندومسلمان ساتھ رہتے ہیں اور انہیں کوئی ڈرنہیں لگتا، لیکن سیاست کے پلیٹ فارم پر ڈرلگتا ہے۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ انہیں وندے ماترم کے ساتھ کوئی گریزنہیں ہے، لیکن زبردستی پڑھوانے کے لئےمجبور کرنے سےتکلیف ہے ۔ انہوں نے شکایت کی ہےکہ انتخابات کے دوران، پولیس اہلکاروں نے 77،000 گھروں کے لوگوں نے ووٹ ڈالنے سے روک دیا تھا۔ انہوں نےکہا کہ اگرآپس کے رشتے کوسنبھالا نہیں جائےگا، توجمہوریت کیسے بچے گی۔

Loading...