اسٹنگ آپریشن نے ممتا بنرجی کی شبیہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے: سروے میں دعویٰ– News18 Urdu

اسٹنگ آپریشن نے ممتا بنرجی کی شبیہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے: سروے میں دعویٰ

کلکتہ۔ اسٹنگ آپریشن نے ممتا بنرجی کی شبیہ اور ترنمول کانگریس کی شبیہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔

Mar 19, 2016 12:12 PM IST | Updated on: Mar 19, 2016 12:12 PM IST

کلکتہ۔ اسٹنگ آپریشن نے ممتا بنرجی کی شبیہ اور ترنمول کانگریس کی شبیہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ اے بی پی آنندا اور اے سی نیلسن کے مشترکہ سروے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریاست کی61فیصد عوام یہ چاہتی ہے کہ اسٹنگ آپریشن میں جن لیڈروں کو رشوت لیتے ہوئے دکھلایا گیا ہے  ان کی امیدواری کو رد کرنے کے ساتھ ممتا بنرجی کو ان لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔ تاہم سروے میں یہ کہا گیا ہے کہ صرف 44فیصد ووٹرس کا خیال ہے کہ اس اسٹنگ آپریشن کا اپوزیشن جماعتوں کو فائدہ ملے گا ۔اے بی پی آنندا اور اے سی نیلسن کے سروے میں ناردا کے اسٹنگ آپریشن کے بعد کی صور ت حال کا جائزہ لیا گیا ہے کہ ریاست کی عوام اس اسٹنگ کے بعد کیا سوچتی ہیں اور ممتا بنرجی کی مقبولیت پر اس کی وجہ سے کوئی فرق پڑا ہے کہ نہیں ہے اور اس کی وجہ سے الیکشن کے نتائج میں کوئی فرق پڑے گا یا نہیں ۔

خیال رہے کہ اے بی پی کے پہلے سروے میں کہا گیا تھا کہ ممتا بنرجی کانگریس اور بایاں محاذ کے اتحاد کے باوجود پوری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں لوٹے گی ۔ ریاست کی 55فیصد عوام کی یہ رائے ہے کہ یہ اسٹنگ آپریشن ریاست میں بدعنوانی اور کرپشن کی علامت ہے اور جب کہ 38فیصد عوام اس کو بدعنوانی کی علامت کے طور پر نہیں دیکھتی ہے ۔ریاست کے 61فیصد عوام کی رائے ہے کہ جن لیڈروں کو رشوت لیتے ہوئے دکھلایا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ ان لیڈروں کی امیدواری کو خارج کردیں جب کہ 34فیصد عوام اس کے حق میں نہیں ہے ۔اسی طرح 61فیصد عوام کا کہنا ہے کہ رشوت لینے والے تمام لیڈروں کو برطرف کردینا چاہیے جب کہ 35فیصد عوام ان کی برطرفی کے خلاف ہیں ۔58فیصد ووٹروں نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو رشوت لیتے ہوئے دکھلایا گیا ہے کہ ان کو ووٹ نہیں دیں گے جب کہ 37فیصد عوام نے ووٹ دینے کی بات تسلیم کی ہے ۔ 72فیصد ووٹرس کا خیال ہے کہ ممتا بنرجی کو چاہیے اسٹنگ آپریشن میں رشوت لینے والے تمام لیڈروں کے خلاف کارروائی کریں جب کہ 23فیصد ووٹرس نے کارروائی نہیں کرنے کی وکالت کی ہے ۔جب کہ 55فیصد ووٹرس کا خیال ہے کہ ممتا بنرجی بدعنوانی کے معاملے میں دوہرا رویہ اختیار کررہی ہے اور 39فیصد عوام کی رائے ہے کہ ممتا بنرجی کا رویہ صحیح ہے ۔ 

اسٹنگ آپریشن نے ممتا بنرجی کی شبیہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے: سروے میں دعویٰ

ریاست کے 67فیصد عوام کی رائے ہیں کہ اس اسٹنگ آپریشن کی وجہ سے ترنمو ل کانگریس کو شبیہ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور 28فیصد ووٹرس کی رائے ہے کہ اس اسٹنگ آپریشن سے ترنمول کانگریس کی شبیہ کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اسی طرح 56فیصد عوام کی رائے ہے کہ ممتا بنرجی کی شبیہ کو اس اسٹنگ آپریشن کی وجہ سے شدید نقصان پہنچاہے اور 39فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ ممتا بنرجی کی شبیہ کو کچھ بھی فرق نہیں پڑے گا ۔51فیصد ووٹرس کی رائے ہے کہ ممتا بنرجی اسٹنگ آپریشن میں ملوث لیڈروں کو بچانے کی کوشش کررہی ہے جب کہ 42فیصد کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی انہیں بچانے کی کوشش نہیں کررہی ہے ۔

ریاست کی 65فیصد عوام کی رائے ہے کہ لوک سبھا اسپیکر سومترا مہاجن نے اسٹنگ آپریشن میں ملو ث افراد کے خلاف معاملے کو لوک سبھا کی اخلاقی ٹیم کے پاس بھیجنے کا فیصلہ صحیح ہے جب کہ صرف 26فیصد ووٹرس کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ غلط ہے۔