چندر بابو نائیڈو کے امت شاہ پر حملے کا ممتا بنرجی نے کیا خیر مقدم– News18 Urdu

چندر بابو نائیڈو کے امت شاہ پر حملے کا ممتا بنرجی نے کیا خیر مقدم

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈ ی پی)کے الگ ہونے پر اچندر بابو نائیڈو کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کے تبصرہ پر ٹی ڈی پی صدر کے حملہ بولنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

Mar 24, 2018 11:39 PM IST | Updated on: Mar 25, 2018 12:17 AM IST

کولکاتہ۔مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈ ی پی)کے الگ ہونے پر چندر بابو نائیڈو کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کے تبصرہ پر ٹی ڈی پی صدر کے حملہ بولنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

شاہ نے  نائیڈو کو لکھے نو صفحات کے خط میں الزام لگایا کہ ٹی ڈی پی کے صدر این ڈی اے سے الگ ہونے کی وجہ ترقی سے متعلق امور نہیں ہیں بلکہ یہ صرف اور صرف سیاسی مفادات کی وجہ سے ہے۔ مسٹر نائیڈو نے بی جے پی صدر پر حملہ کرتے ہوئے ان کے الزامات کو ’جھوٹ کا پلندہ’ قرار دیا ہے۔

چندر بابو نائیڈو کے امت شاہ پر حملے کا ممتا بنرجی نے کیا خیر مقدم

کولکاتہ سی ایم ممتا بنرجی

ممتابنرجی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ چندر بابو نائیڈو جی میں آپ کے اس قدم کی تعریف کرتی ہوں۔ بہت اچھا، ایسے بہت سے نام نہاد لیڈر ہیں جو جھوٹ پھیلاتے ہیں ۔

ممتابنرجی نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماجوادی(ایس پی) کے ہاتھ ملانے کے قدم کی بھی تعریف کی ہے۔ وزیراعلی نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے اس تبصرہ کا بھی استقبال کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے راجیہ سبھا کے الیکشن کے نتیجہ سے بی ایس پی اور ایس پی کے مابین تال میل پر اثر نہیں پڑے گا۔

ممتابنرجی نے ٹوئٹ کیا کہ میں مایاوتی جی کے خیالات کا خیرمقدم کرتی ہوں۔ اس مشن میں ہم مایاوتی اور اکھیلیش یادو کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔