لال قلعہ تک کی دیکھ بھال کیوں نہیں کرسکتی حکومت : ممتابنرجی– News18 Urdu

لال قلعہ تک کی دیکھ بھال کیوں نہیں کرسکتی حکومت : ممتابنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے قومی اثاثہ لال قلعہ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری پانچ برس کے لئے ڈالمیا گروپ کو دےئے جانے کے حکومت کے فیصلہ کی آج مخالفت کی اور اسے ملک کی تاریخ کا افسوسناک اور یوم سیاہ قرار دیا۔

Apr 28, 2018 10:54 PM IST | Updated on: Apr 28, 2018 10:54 PM IST

کولکاتہ ۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے قومی اثاثہ لال قلعہ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری پانچ برس کے لئے ڈالمیا گروپ کو دےئے جانے کے حکومت کے فیصلہ کی آج مخالفت کی اور اسے ملک کی تاریخ کا افسوسناک اور یوم سیاہ قرار دیا۔ممتا بنرجی نے سوشل نیٹورک پر کہاکہ حکومت ہمارے تاریخی لال قلعہ تک کی دیکھ بھال تک کیوں نہیں کرسکتی ؟ لال قلعہ ہماری قومی علامت ہے۔ یہاں یوم آزادی پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے ۔ اسے لیز پر کیوں دیا جائے ؟

اس سے پہلے ڈالمیا گروپ نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ پانچ برس کے لئے لال قلعہ کا ٹھیکہ ملا ہے اس کے ساتھ ہی گروپ کو لال قلعہ کے ذریعہ اپنے برآنڈ کی تشہیر کی بھی آزادی ملی ہے۔

لال قلعہ تک کی دیکھ بھال کیوں نہیں کرسکتی حکومت : ممتابنرجی

ممتا بنرجی، فائل فوٹو

گروپ کو تشہیری سامان اور یہاں منعقد ہونے والے پروگراموں میں اپنے برانڈ کا نام استعمال کا کرنے کا حق حاصل ہوگا۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گروپ کو حق ہے کہ وہ’ ڈالمیا گروپ نے لال قلعہ کو ٹھیکہ پر لیا ہے‘ کا بڑا اشتہار ی بورڈ بھی لگا سکتا ہے۔