ممتا بنرجی نے لال کرشن اڈوانی کے بیان کا خیر مقدم کیا– News18 Urdu

ممتا بنرجی نے لال کرشن اڈوانی کے بیان کا خیر مقدم کیا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈوانی جی ہندوستان کے سینئر ترین لیڈر وسابق نائب و زیر اعظم و بی جے پی کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔

Apr 04, 2019 08:58 PM IST | Updated on: Apr 04, 2019 08:58 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈوانی جی ہندوستان کے سینئر ترین لیڈر وسابق نائب و زیر اعظم و بی جے پی کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے جمہوریت سے متعلق جن خیالات کا اظہار کیا ہے اس سے ہمارے موقف کی تائید ہوتی ہے۔

گاندھی نگر سے ٹکٹ نہیں ملنے کے بعد لال کرشن اڈوانی نے پہلی مرتبہ بلاگ کے ذریعہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے کبھی بھی اپنے مخالفین کو ملک دشمن نہیں کہا ہے۔بی جے پی کے بنیادی نظریات میں سے ایک یہ ہے کہ ہم اختلافات کااحترام کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ ہمارے لیے ملک کا آئین و دستورپہلے ہے، اس کے بعد پارٹی اور اس کے بعد اپنی ذات۔

ممتا بنرجی نے لال کرشن اڈوانی کے بیان کا خیر مقدم کیا

ممتا بنرجی

گرچہ اڈوانی نے اپنے اس بلاگ میں ملک کے موجودہ حالات کا ذکر نہیں کیا ہے تاہم ان کے اس بلاگ کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو بی جے پی پر حملہ کرنے کا ایک موقع مل گیا ہے چوں کہ بی جے پی انتخابی مہم میں نیشنل ازم کا سہارا لے کر اپنے مخالفین کو ملک دشمن ثابت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔بی جے پی کے کئی امیدواروں نے بھی کہا ہے کہ جولوگ مودی کی مخالفت کرتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں۔

ایسے حالات میں اڈوانی جیسے سینئر ترین لیڈ ر کا یہ بلاگ اپنے آپ میں بہت ہی اہم ممتا بنرجی نے کہا کہ یقینا اپوزیشن جماعتیں جو حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتی ہیں وہ ملک مخالف نہیں ہے۔ہم اڈوانی جی کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Loading...

Loading...