matrimonial site marriage fraud faridabad family police snm شادی کے لئے دیکھنے گیا تھا لڑکی اور یہ ہوش اڑادینے والا کام کرکے لڑکا ہوگیا فرار– News18 Urdu

شادی کے لئے دیکھنے گیا تھا لڑکی اور یہ ہوش اڑا دینے والا کام کرکے لڑکا ہوگیا فرار

دہلی سے متصل فریدآباد سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص نے میٹری مونیل سائٹ پر اپنی بیٹی کیلئے لڑکا دیکھا تھا بات چیت ہوئی تو لڑکی دیکھنے لڑکا گھر آگیا۔

Jun 20, 2019 01:51 PM IST | Updated on: Jun 20, 2019 05:18 PM IST

دہلی سے متصل فرید آباد سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص  نے میٹری مونیل سائٹ پر اپنی بیٹی کیلئے لڑکا دیکھا تھا ، بات چیت ہوئی تو لڑکی دیکھنے کیلئے لڑکا گھر آگیا۔ خود کو گروگرام کی ایک بڑی کمپنی میں مینیجر بتایا اور ہوٹل کے روم میں اچھی سہولیت نہیں ہونے کا بہانا کرکے کچھ دن کیلئے گھر والوں کے ساتھ گھر میں رہنے لگا۔۔

پولیس کے مطابق 15۔20 دن تک لڑکا وہیں سے نوکری پر گیا اور خوب خاطر داری کروائی۔ اسی درمیان ایک دن اچانک گھر سے آئی فون اور گھر کے لوگوں کا اے ٹی ایم کارڈ لیکر فرار ہوگیا۔ گھر میں رہتے وقت وہ کچھ ڈیبٹ کارڈ کا پن نمبر جان گیا تھا ، جن سے اس نے 20 ہزار روپئے دوسرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لئے۔

شادی کے لئے دیکھنے گیا تھا لڑکی اور یہ ہوش اڑا دینے والا کام کرکے لڑکا ہوگیا فرار

علامتی تصویر

Loading...

معاملہ فریدآباد کے ڈبوا تھانہ علاقے کا ہے۔ متاثر گھر والوں نے اس کی شکایت پولیس سے کی۔ اس کے بعد سائبر سیل ملزم نے ملزم کو نوئیڈا سے گرفتار کرلیا۔ جانچ افسر ایس آئی وشنو متر نے بتایا کہ متاثر کنبہ نے ملزم کے بارے میں جانکاری کو عام نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ فی الحال ملزم کو کورٹ میں پیش کیا گیا ، جہاں سے وہ عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

Loading...