maulana badruddin ajmal announced our party will also join the great alliance in 2019 lok sabha election– News18 Urdu

لوک سبھا الیکشن 2019 کےعظیم اتحاد میں ہماری پارٹی بھی شامل ہوگی: بدرالدین اجمل کا اعلان

مولانا بدرالدین اجمل نے آسام میں این آرسی پرکہا کہ مجھے امید ہے کہ اس معاملے میں کوئی گڑبڑی نہیں ہوگی۔ کیونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

Oct 16, 2018 07:59 PM IST | Updated on: Oct 16, 2018 07:59 PM IST

دیوبند: آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی ڈی ایف) کے صدراورممبرپارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف تشکیل پانے والے عظیم اتحاد میں ہماری پارٹی شامل ہوگی۔

ممبر پارلیمنٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں ہمارے تین رکن پارلیمان ہیں اورگذشتہ عام انتخابات اوراسمبلی انتخابات میں بغیر اتحاد کےعلیحدہ انتخاب میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے قبول کیا کہ ان کے اورکانگریس کے درمیان ووٹوں کی تقسیم کی وجہ سے آسام میں بی جے پی کی حکومت بنی۔

لوک سبھا الیکشن 2019 کےعظیم اتحاد میں ہماری پارٹی بھی شامل ہوگی: بدرالدین اجمل کا اعلان

اے آئی یو ڈی ایف سربراہ مولانا بدرالدین اجمل: فائل فوٹو

مولانا بدرالدین اجمل نے وزیراعظم نریندرمودی اوربی جے پی صدرامت شاہ پرالزام لگایا کہ مرکزی حکومت آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ایجنڈے پرچل رہی ہے۔ نریندرمودی نے عام انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے، انہیں فراموش کر دیا اورناگپورکے اشارے پرکام کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے ہرشعبے میں مہنگائی بڑھی ہے، جس سے عوام پریشان ہیں۔

مولانا بدرالدین اجمل نے آسام میں این آر سی کے سوال پرکہا کہ انہیں بھروسہ ہے کہ اس معاملے میں کوئی گڑبڑی نہیں ہوگی۔ کیونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے انہیں سپریم کورٹ پرپورا بھروسہ ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں:             مودی دبئی میں تو مندر کا افتتاح کرنے جارہے ہیں، لیکن ملک میں مسلمانوں پر ہورہے ہیں حملے : بدر الدین اجمل

یہ بھی پڑھیں:    آسام: این آر سی کے مسودے میں الفا عسکریت پسند کا نام، رکن پارلیمنٹ کا نام غائب

یہ بھی پڑھیں:     روہنگیا مسلمانوں سے متعلق سپریم کورٹ میں مودی  حکومت کا حلف نامہ افسوسناک : مولانا بدرالدین اجمل

یہ بھی پڑھیں:      دلتوں اور مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بندکیا جائے : مولانا بدرالدین اجمل

Loading...