مولانا محمود مدنی کا وزیراعظم کومکتوب، اقلیتوں کی تعلیم، صحت اورروزگارپرخصوصی توجہ دینے کی امید ظاہرکی– News18 Urdu

مولانا محمود مدنی کا وزیراعظم کومکتوب، اقلیتوں کی تعلیم، صحت اورروزگارپرخصوصی توجہ دینے کی امید ظاہرکی

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری نے قوی امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی پالیسی 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' جوکہ آپ کی جیت کا سب سے اہم سبب ہے، آپ کے ذریعہ پیش کے گئےاہداف اورخوابوں کوجلد شرمندہ تعبیرکرے گی۔

May 26, 2019 07:06 PM IST | Updated on: May 27, 2019 12:10 AM IST

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی کوایک خط لکھ کران کی دوسری بارانتخابی جیت پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےامید ظاہرکی ہے کہ وہ اقلیتوں کی تعلیم، صحت اورروزگارپرخصوصی توجہ دیں گے۔

مولانا محمود مدنی نے اپنے مکتوب میں ہفتہ کی شام پارلیمنٹ سینٹرل ہال میں وزیراعظم کے ذریعہ اقلیتوں سے متعلق بیان اوراظہارعزم کوبہت ہی بروقت اورخوش آئند بتایا ہےاورکہا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اسے پوری سنجیدگی اورزود رفتاری سےعمل میں لا یاجائےگا۔ مولانا مدنی نے جوخط لکھا ہےاس کا اردومتن حسب ذیل ہے۔

مولانا محمود مدنی کا وزیراعظم کومکتوب، اقلیتوں کی تعلیم، صحت اورروزگارپرخصوصی توجہ دینے کی امید ظاہرکی

وزیراعظم مودی کے ساتھ مولانا محمود مدنی اورمفتی مکرم: (تصویر: راجیہ سبھا ٹی وی) فائل فوٹو

Loading...

خط کے اقتباس 'جناب والا کی دوسری بارانتخابی جیت پرجمعیۃ علماء ہند اوراپنی طرف سے دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی بھاری اکثریت سے جیت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام آپ کے وکاس ایجنڈے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں اوریہ امید کرتے ہیں کہ آپ وطن عزیز کو ترقی، امن اورخوش حالی کےاعلی سےاعلی منزلوں تک لے جائیں گے۔ مجھے قوی امید ہے کہ آپ کی پالیسی 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' جوکہ آپ کی جیت کا سب سے اہم سبب ہے، آپ کے ذریعہ پیش کےگئے اہداف اورخوابوں کوجلد شرمندہ تعبیرکرے گی'۔

مولانا محمود مدنی کے ذریعہ وزیر اعظم نریندرمودی کو بھیجے گئے خط کی کاپی۔ مولانا محمود مدنی کے ذریعہ وزیر اعظم نریندرمودی کو بھیجے گئے خط کی کاپی۔

آپ کا حالیہ بیان جس سے یہ پتہ چلتا ہےکہ آپ اقلیتوں کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کرنے کے بجائےان کی تعلیم، صحت اورروزگارپرخصوصی توجہ دیں گے، بہت ہی بروقت اور خوش آئند ہےاورہمیں پوری امید ہےکہ اسے پوری سنجیدگی اورزو د رفتاری سےعمل میں لایا جائے گا۔

Loading...