mayawati announces she will not contest lok sabha elections na بی ایس پی صدر مایاوتی کا اعلان۔ نہیں لڑیں گی لوک سبھا الیکشن– News18 Urdu

بی ایس پی صدر مایاوتی کا بڑا اعلان۔ نہیں لڑیں گی لوک سبھا الیکشن

یوپی کی لوک سبھا کی 80 سیٹوں پر ایس پی۔ بی ایس پی اور آر ایل ڈی گٹھ بندھن کے تحت الیکشن لڑ رہے ہیں

Mar 20, 2019 01:38 PM IST | Updated on: Mar 20, 2019 01:39 PM IST

بی ایس پی صدر مایاوتی نے لوک سبھا انتخابات کی تیز ہوتی سیاسی رسہ کشی کے درمیان ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ لکھنئو میں ایک پریس کانفرنس میں مایاوتی نے کہا کہ وہ اس بار کا لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی۔ اس دوران بی ایس پی صدر نے بی جے پی پر نشانہ بھی سادھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا’’ میں جب چاہوں لوک سبھا کا الیکشن جیت سکتی ہوں۔ ہمارا گٹھ بندھن بہتر صورت حال میں ہے۔ میں لوک سبھا الیکشن نہیں لڑوں گی۔ آگے ضرورت پڑنے پر کسی بھی سیٹ سے الیکشن لڑ سکتی ہوں‘‘۔

بی ایس پی صدر مایاوتی کا بڑا اعلان۔ نہیں لڑیں گی لوک سبھا الیکشن

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی: فائل فوٹو

بتا دیں کہ یوپی کی لوک سبھا کی 80 سیٹوں پر ایس پی۔ بی ایس پی اور آر ایل ڈی گٹھ بندھن کے تحت الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بی ایس پی 38، ایس پی 37 اور آر ایل ڈی تین سیٹوں پر میدان میں اترے گی۔ وہیں، امیٹھی اور رائے بریلی کی دو سیٹیں گٹھ بندھن نے کانگریس کے لئے چھوڑ دی ہیں۔