meghalaya indian navy recovered a body from illegal mine میگھالیہ: 32 دن کے بعد ملی کوئلہ کان میں پھنسے 15 میں سے ایک مزدور کی لاش، نکالنے کی کوشش تیز– News18 Urdu

میگھالیہ: 32 دن کے بعد ملی کوئلہ کان میں پھنسے 15 میں سے ایک مزدور کی لاش

ہندوستانی بحریہ اور این ڈی آر ایف کی مشترکہ ٹیم نے منگل کو کان کے گہرے پانی میں ریسکیو کے دوران ایک کان کن کی لاش دیکھی

Jan 17, 2019 11:13 AM IST | Updated on: Jan 17, 2019 11:13 AM IST

میگھالیہ کے ایسٹ جینتیا ہلس ضلع میں ایک غیر قانونی کان میں گزشتہ 32 دنوں سے 15 مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، بچاو کام کے دوران ان میں سے 1 مزدور کی لاش دیکھی گئی ہے۔ اب لاش کو باہر نکالنے کی کوشش تیز ہو گئی ہے۔

ہندوستانی بحریہ اور این ڈی آر ایف کی مشترکہ ٹیم نے منگل کو کان کے گہرے پانی میں ریسکیو کے دوران ایک کان کن کی لاش دیکھی۔ ریسکیو ٹیم کان میں پانی کے اندر کان کنوں کی تلاش کر رہی ہے۔

میگھالیہ: 32 دن کے بعد ملی کوئلہ کان میں پھنسے 15 میں سے ایک مزدور کی لاش

سب سے اہم بات یہ ہے کہ کان کے اندر ابھی بھی پانی کی سطح 350 فٹ تک بنی ہوئی ہے۔

Loading...

سب سے اہم بات یہ ہے کہ کان کے اندر ابھی بھی پانی کی سطح 350 فٹ تک بنی ہوئی ہے۔ جبکہ ہائی پاور پمپ کی مدد سے اب تک کروڑوں لیٹر پانی نکالا جا چکا ہے۔ اس کے باوجود پانی کی سطح کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

کان میں اڈیشہ فائر ریسکیو ٹیم نے 63 ہارس پاور کے 10 پمپ لگائے ہیں۔

Loading...