mehbooba mufti criticize after sadhvi pragya joined the bjp and says bjps opinion every muslim terrorist ns– News18 Urdu

بی جے پی کی نظرمیں ہرمسلمان دہشت گرد ہے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی سربراہ نے مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکوٹکٹ دینےکی سخت مذمت کی ہے۔

Apr 17, 2019 09:08 PM IST | Updated on: Apr 17, 2019 09:08 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے ذریعہ 2008 مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکو ٹکٹ دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بدھ کےروزکہا کہ بی جے پی کے لئے جب بھگوا قدامت پرستی کی بات آتی ہے تودہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ورنہ تمام مسلمان دہشت گرد ہیں۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ نے ٹوئٹ کیا ’تصورکیجئے اگرمیں نے کسی دہشت گردی کے ملزم کوامیدواربنایا ہوتا! ان لوگوں (بی جے پی) کے مطابق جب بھگوا قدامت پرستی کی بات آتی ہے تودہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، لیکن مسلمانوں کا نام آنے پرہر مسلمان دہشت گرد ہے۔ جب تک بری نہیں ہوجاتا تب تک مجرم مانا جاتا ہے‘۔

بی جے پی کی نظرمیں ہرمسلمان دہشت گرد ہے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی: فائل فوٹو

واضح رہے کہ بی جے پی نے سادھوی پرگیہ سنگھ کومدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے امیدواردگوجے سنگھ کے خلاف امیدواربنایا ہے۔ سادھوی مالیگاؤں بم دھماکے کےملزمان میں سے ایک ہیں، لیکن انھیں فی الحال عدات نے بری کردیا ہے، اس کے بعد ان کی رہائی ہوئی ہے۔ آج ہی پرگیہ سنگھ بی جے پی جوائن کیا ہے۔