محبوبہ مفتی پی ڈی پی کی طرف سے نئی لیڈر منتخب، نئی حکومت کی تشکیل کا دعوی پیش– News18 Urdu

محبوبہ مفتی پی ڈی پی کی طرف سے نئی لیڈر منتخب، نئی حکومت کی تشکیل کا دعوی پیش

اننت ناگ/ نئی دہلی۔ تجربہ کار قومی لیڈر اور جمو ں و کشمیر کے وزیر اعلی محمد سعید کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی محبوبہ مفتی ان کی سیاسی جانشیں بننے جارہی ہیں، جن کو پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے قانون ساز پارٹی کی نئی لیڈر منتخب کرتے ہوئے ، نئی حکومت کی تشکیل کے لئے گورنر این این ووہرہ کے سامنے دعوی پیش کردیا ہے۔

Jan 08, 2016 09:02 AM IST | Updated on: Jan 08, 2016 09:02 AM IST

اننت ناگ/ نئی دہلی۔  تجربہ کار قومی لیڈر اور جمو ں و کشمیر کے وزیر اعلی محمد سعید کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی محبوبہ مفتی ان کی سیاسی جانشیں بننے جارہی ہیں، جن کو پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے قانون ساز پارٹی کی نئی لیڈر منتخب کرتے ہوئے ، نئی حکومت کی تشکیل کے لئے گورنر این این ووہرہ کے سامنے دعوی پیش کردیا ہے۔ مرحوم مفتی محمد سعید کی تدفین کے بعد پی ڈی پی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ منعقد ہوئي، جس میں محترمہ محبوبہ مفتی کو پارٹی کی نئي لیڈر منتخب کیا گيا، جو فی الحال، لوک سبھاکی رکن ہیں۔

میٹنگ کے بعد پارٹی کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس میں مسٹر این این ووہرا سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے فیصلے کا مکتوب سونپ دیا، جس میں محبوبہ مفتی کی بطور وزیر اعلی تاجپوشی کی سفارش کی گئی ہے۔

محبوبہ مفتی پی ڈی پی کی طرف سے نئی لیڈر منتخب، نئی حکومت کی تشکیل کا دعوی پیش

ریاست میں اتحادی حکومت کی دوسری اتحادی پارٹی بی جے پی نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ وہ پی ڈی پی کے فیصلے کو تسلیم کرے گی۔ تاہم، گورنر این این ووہرہ نے فی الحال اس سلسلے میں کوئي فیصلہ نہيں کیا ہے، کیونکہ اتحادی پارٹی بی جے پی نے ابھی تک محبوبہ مفتی کی حمایت میں اپنا خط انہيں ارسال نہیں کیا ہے۔

Loading...

Loading...