ناموافق حالات کےباوجود اپنےحق رائےدہی کا استعمال کرنے والوں کی مشکور ہوں: محبوبہ مفتی– News18 Urdu

ناموافق حالات کےباوجود اپنےحق رائےدہی کا استعمال کرنے والوں کی مشکور ہوں: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی سربراہ نے اپنےایک ٹویٹ میں کہا 'میں پارٹی کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود پارلیمانی انتخابات میں پی ڈی پی کو کامیابی دلانے کے لئے دن رات محنت کی۔

May 06, 2019 11:52 PM IST | Updated on: May 06, 2019 11:52 PM IST

سری نگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ جنوبی کشمیرمیں ان لوگوں کی مشکور ہیں جنہوں نے بقول ان کے ناموافق حالات کے باوجود گھروں سے نکل کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'میں پارٹی کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود پارلیمانی انتخابات میں پی ڈی پی کو کامیابی دلانے کے لئے دن رات محنت کی۔ میں جنوبی کشمیر کے رائے دہندگان کی بھی مشکورہوں، جنہوں نے ناموافق حالات کے باجود گھروں سے نکل کراپنےحق رائے دہی کا استعمال کیا'۔

ناموافق حالات کےباوجود اپنےحق رائےدہی کا استعمال کرنے والوں کی مشکور ہوں: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی: فائل فوٹو

بتادیں کہ محبوبہ مفتی خود اننت ناگ پارلیمانی حلقے سے قسمت آزمائی کررہی ہیں۔ وہ ماضی میں اسی حلقے سے کامیابی حاصل کرکے رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔ وادی کا حساس ترین علاقہ ہونے کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں پولنگ تین مرحلوں میں ہوئی۔

Loading...

قابل ذکرہےکہ اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں اگرچہ 18 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں لیکن اصل اورسخت مقابلہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، کانگریس کے ریاستی صدرغلام احمد میراورنیشنل کانفرنس کے جسٹس (ر) حسنین مسعودی کےدرمیان ہے۔

Loading...