ہندوستانی حکومت نے پاکستان کو لگائی ڈانٹ، 'فرضی نیوز' پھیلا رہی ہے'آپ کی میڈیا'۔– News18 Urdu

ہندوستانی حکومت نے پاکستان کو لگائی ڈانٹ، 'فرضی نیوز' پھیلا رہی ہے'آپ کی میڈیا'۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا حقائق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے اورانہوں نے ایک سیدھے سادے خط کو توڑ مروڑ کرپیش کیا ہے۔

Jun 20, 2019 07:25 PM IST | Updated on: Jun 20, 2019 07:29 PM IST

پاکستان کوہندوستان سے بات چیت کے معاملے میں فرضی نیوزچلانے کی وجہ سے ایک بار پھرمنہ کی کھانی پڑی ہے۔ وزارت خارجہ کےترجمان رویش کمارنے پاکستانی میڈیا کوبھی اس معاملے میں لتاڑا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے مسلسل پاکستان کوسخت جواب دینےکی یہ اورکڑی ہے۔

ہندوستان نے پھرسےواضح کیا ہے کہ دہشت گردی پرسخت قدم اٹھائے بغیرپاکستان سے کسی طرح کی بات چیت نہیں ہوگی۔ دراصل پاکستانی میڈیا ادارے مسلسل ایسی خبریں چلا رہے تھےکہ ہندوستان، پاکستان کےساتھ بات چیت کےلئے اب راضی ہے، لیکن وزارت خارجہ کےترجمان رویش کمارنےاس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے موقف میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ہندوستانی حکومت نے پاکستان کو لگائی ڈانٹ، 'فرضی نیوز' پھیلا رہی ہے'آپ کی میڈیا'۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنے پاکستانی میڈیا کو بھی اس معاملے میں لتاڑا ہے۔

Loading...

ہندوستان نے صرف ایک خط لکھا تھا

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنے کہا 'ہم نے (ہندوستان نے) طے شدہ جمہوری پروٹوکول کے تحت صرف ایک خط پاکستان کو لکھا ہے۔ ایسا پاکستان کے وزیراعظم کو مبارکباد پیغام کے جواب میں کیا گیا ہے۔ ایسا ہی ایک جواب ہمارے وزیرخارجہ نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب کی بات کے جواب میں دیا ہے'۔

ہندوستانی حکومت کے ترجمان رویش کمار۔

پاکستانی میڈیا نے توڑ مروڑ کرپیش کیا ہندوستان کا موقف

وزارت خارجہ کےترجمان رویش کمارنےکہا ہےکہ ہم نےاس معاملے میں پاکستانی میڈیا کی حقائق کےساتھ چھیڑچھاڑکی ذہنیت کودیکھا ہے۔ یہ واضح کرتا ہےکہ کیسےانہوں نے ایک سیدھے سادے خط کوتوڑمروڑ کرپیش کیا ہے۔ رویش کمارنے بتایا کہ اس خط میں بھی کہیں پاکستان کا سیدھے طورپرنام تک نہیں لیا گیا تھا۔ اس میں لکھا گیا تھا کہ ہندوستان، جنوبی ایشیا کے سبھی ممالک کے ساتھ اپنے باہمی تعاون کے ساتھ تعلقات بنائے رکھنا چاہتا ہے۔

اس سے قبل خبرآئی تھی کہ وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرخارجہ ایس جے شنکرنے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کےمبارکباد کےپیغام کا جواب دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نےعمران خان کوخط لکھا ہے۔ خط میں لکھا ہےکہ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات تبھی بہترہوسکتے ہیں، جب پاکستان دہشت گردی پرکوئی ٹھوس کارروائی کرکے دکھائے۔

Loading...