mob killed amarjeet of gaya bihar in gujrat– News18 Urdu

سورت میں بہار کے نوجوان کی موت: اہل خانہ نے موب لنچنگ قرار دیا، پولیس نے بتایا حادثہ

امرجیت نامی یہ نوجوان گزشتہ 15 سال سے سورت میں رہ رہا تھا۔ وہ پنڈیشورا علاقے میں واقع ایک مل میں کام کرتا تھا اور وہاں مزدوروں کو فراہم کرنے کا کام بھی کرتا تھا

Oct 13, 2018 04:26 PM IST | Updated on: Oct 13, 2018 04:27 PM IST

گجرات کے سورت میں بنیادی طور پر گیا (بہار) کے رہنے والے ایک نوجوان کی جمعہ کی شام موت ہو گئی۔ نوجوان کے اہل خانہ کا دعوی ہے کہ لوہے کی راڈ سے پیٹ پیٹ کر اس کا قتل کر دیا گیا۔ تاہم، پولیس نے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔

امرجیت نامی یہ نوجوان گزشتہ 15 سال سے سورت میں رہ رہا تھا۔ وہ پنڈیشورا علاقے میں واقع ایک مل میں کام کرتا تھا اور وہاں مزدوروں کو فراہم کرنے کا کام بھی کرتا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام میں وہ مل سے گھر واپس لوٹ رہا تھا تبھی مشتعل بھیڑ نے اس کا قتل کر دیا۔

سورت میں بہار کے نوجوان کی موت: اہل خانہ نے موب لنچنگ قرار دیا، پولیس نے بتایا حادثہ

گجرات سے یوپی اور بہار کے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

وہیں، سورت کے پولیس کمشنر ستیش شرما نے نیوز 18 گجراتی کو بتایا کہ یہ موب لنچنگ کا واقعہ نہیں ہے اور امرجیت کی موت بھیانک سڑک حادثہ میں ہوئی ہے۔

amarjit

امرجیت 15 سال پہلے وہاں ملازمت کی تلاش میں گیا تھا اور کافی محنت کرنے کے بعد اس نے وہاں گھر بھی بنا لیا تھا اور شادی بھی کر لی تھی۔ امرجیت کے دو بچے بھی ہیں۔

وہ بہار میں گیا ضلع کے کونچ تھانہ کے کوڑیا گاؤں کا رہائشی تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سے ہی اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔

Loading...