جھارکھنڈ : مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر لگوائے جے شری رام کے نعرے ، علاج کے دوران موت– News18 Urdu

جھارکھنڈ : مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر لگوائے جے شری رام کے نعرے ، علاج کے دوران موت

جھارکھنڈ کے کھرسوان ضلع میں چوری کے شک میں بھیڑ نے ایک مسلم نوجوان کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر جم کر پٹائی کی ۔ اب علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ہے ۔

Jun 24, 2019 08:31 AM IST | Updated on: Jun 24, 2019 08:31 AM IST

جھارکھنڈ کے کھرسوان ضلع میں چوری کے شک میں بھیڑ نے ایک مسلم نوجوان کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر جم کر پٹائی کی ۔ اب علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ہے ۔ اتنا ہی نہیں بھیڑ نے مسلم نوجوان سے بار بار جے شری رام کے نعرے بھی لگوائے ۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے ، جس کی بنیاد پر پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ 24 سال کے تبریز انصاری جمشید پور سے اپنے گاوں واپس لوٹ رہے تھے ، اسی وقت انہیں گھاتکی ڈیہہ نام کے گاوں میں بھیڑ نے چوری کے شک میں گھیر لیا ۔ چوری کا الزام لگاتے ہوئے لوگوں نے اس کو پول سے باندھ دیا اور بری طرح سے پٹائی کردی ۔ تبریز انصاری کو کئی گھنٹوں تک پیٹا گیا ۔ اس کے بعد 18 جون کو اس کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ عدالت نے تبریز کو عدالتی حراست میں بھیج دیا ۔ 22 جون کو اس کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔

جھارکھنڈ : مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر لگوائے جے شری رام کے نعرے ، علاج کے دوران موت

جھارکھنڈ : مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر لگوائے جے شری رام کے نعرے ، علاج کے دوران موت

اس واقعہ سے وابستہ کئی ویڈیوز سامنے آئے ہیں ۔ ایک ویڈیو میں لوگ اس کو ڈنڈوں سے پیٹتے نظر آرہے ہیں اور وہ رحم کی بھیک مانگ رہا ہے ۔ ایک دوسرے ویڈیو میں بھیڑ اس سے جے شری رام اور جے ہنومان بولنے کیلئے کہہ رہی ہے ۔ خیال رہے کہ مقتول تبریز انصاری پونے میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا ۔ وہ کھرسوان میں اپنے گاوں میں عید منانے کیلئے آیا تھا ۔ کچھ دنوں بعد ہی اس کی شادی بھی ہونے والی تھی ۔

Loading...