مودی حکومت کا 3.6 کروڑ ملازمین کو بڑا تحفہ ، ای ایس آئی کنٹریبیوشن 6.5 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کیا– News18 Urdu

مودی حکومت کا 3.6 کروڑ ملازمین کو بڑا تحفہ ، ای ایس آئی کنٹریبیوشن 6.5 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کیا

مودی حکومت نے اپنی دوسری میعاد میں کروڑوں ملازمین کو بڑا تحفہ دیا ہے ۔ حکومت نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے ای ایس آئی کنٹریبیوشن کو 6.5 فیصد سے کم کرکے چار فیصد کردیا ہے ۔

Jun 13, 2019 09:47 PM IST | Updated on: Jun 13, 2019 09:47 PM IST

مودی حکومت نے اپنی دوسری میعاد میں کروڑوں ملازمین کو بڑا تحفہ دیا ہے ۔ حکومت نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے ای ایس آئی کنٹریبیوشن کو 6.5 فیصد سے کم کرکے چار فیصد کردیا ہے ۔ اس میں امپلائرس کا حصہ 4.75 فیصد سے کم کرکے 3.25 فیصدی کردیا گیا ہے وہیں ملازمین کے حصہ کو 1.75 سے کم کرکے 0.75 فیصدی کردیا گیا ہے ۔ مودی حکومت کے اس فیصلہ سے 3.6 کروڑ ملازمین اور 12.85 لاکھ امپلائرس کو فائدہ ہوگا ۔ یہ سبھی شرحیں یکم جولائی 2019 سے نافذ ہوں گی ۔

کنٹریبیوشن میں کمی سے ای ایس آئی اسکیم کے تحت آنے والے سبھی ملازمین اور آجروں کو فائدہ ہوگا ۔ ای ایس آئی میں کنٹریبیوشن میں کمی سے ملازمین کو راحت ملے گی ۔ ای ایس آئی اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ ملازمین کا انرولمنٹ ہوسکے گا ۔ وہیں امپلائرس کے حصہ میں کمی سے کمپنیوں پر مالی بوجھ بھی کم پڑے گا ۔ اس سے ایز آف ڈوئنگ بزنس کو بھی فروغ مل سکے گا ۔ یہ بھی امید کی جاتی ہے کہ ای ایس آئی کنٹریبیوشن کی شرح میں کمی سے قانون پر بہتر طریقہ سے عمل ہوگا ۔

مودی حکومت کا 3.6 کروڑ ملازمین کو بڑا تحفہ ، ای ایس آئی کنٹریبیوشن 6.5 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کیا

وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو ۔

Loading...

ای ایس آئی ایکٹ کے تحت ملازمین اور امپلائرس دونوں کو کنٹریبیوٹ کرنا ہوتا ہے ۔ محنت اور روزگار کی وزارت کے ذریعہ سے حکومت ہند ای ایس آئی ایکٹ کے تحت تعاون کی شرح طے کرتی ہے ۔ فی الحال کنٹریبیوشن کی شرح 6.5 فیصدی پر فکسڈ ہے ۔ اس میں امپلائرس کا تعاون 4.75 فیصدی اور ملازمین کی حصہ داری 1.75 فیصدی ہے ۔ یہ شرح یکم جنوری 1997 سے جاری ہے ۔

بتادیں کہ ملازمین بیمہ ایکٹ 1948 کے تحت ملازمین کو میڈیکل ، کیش ، میٹرنیٹی اور معذوری جیسے حالات میں تحفظ ملتا ہے ۔ امپلائی اسٹیٹ انشورنس ای ایس آئی کے ذریعہ چلایا جاتا ہے ۔

حکومت ہند نے زیادہ سے زیادہ افراد کو سماجی تحفظ کے دائرے میں لانے کے لئے اس کی توسیع کی اپنی کوششیں دسمبر 2016 سے جون 2017 تک امپلائرس اور ملازمین کا خصوصی  رجسٹریشن پروگرام شروع کیا تھا اور ملک کے تمام اضلاع کو اسکیم کے تحت لانے کا بھی فیصلہ کیا ۔ وہیں حکومت نے یکم جنوری 2017 کو ای ایس آئی کیلئے ماہانہ تنخواہ 15 ہزار روپے سے بڑھاکر 21 ہزار روپے کردی تھی۔

Loading...