سونیا گاندھی کا مودی پر نشانہ ، حکومت لوگوں پر اپنے نظریات مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے– News18 Urdu

سونیا گاندھی کا مودی پر نشانہ ، حکومت لوگوں پر اپنے نظریات مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے

بکسر: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر براہ راست حملہ بولتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی حکومت لوگوں پر اپنے نظریات مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Oct 17, 2015 08:04 PM IST | Updated on: Oct 17, 2015 08:04 PM IST

 بکسر: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر براہ راست حملہ بولتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی حکومت لوگوں پر اپنے نظریات مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی دور ا قتدار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، افواہوںکی بنیاد پربے گناہوں کا قتل کیا جا رہا ہے اور دانشوروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے ملک کے جمہوری اور سماجی تانے بانے کو خطرے لاحق ہوگیاہے۔

ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے تقریبا چھ دہائی کی کانگریس حکومت پر مودی کی طرف سے بار بار کئے جانے والے حملوں کو لے کر انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کانگریس نے جمہوریت کو پوری طرح سے مستحکم کرنے کا کام کیا اور اسی وجہ آج مودی وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچ سکے ہیں۔

سونیا گاندھی کا مودی پر نشانہ ، حکومت لوگوں پر اپنے نظریات مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے

سونیا نے کہا کہ بی جے پی حکومت جمہوری طریقہ کار سے بھٹک رہی ہے۔ لوگوں پر اپنے نظریات تھوپ كر یہ ہمارے جمہوریت کے لئے سنگین خطرات پیدا کر رہی ہے۔ فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔

دادری سانحہ اور دانشوروں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواہوں کی بنیاد پر لوگوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔ جس طرح سے دانشوروں پر حملے کئے جا رہے ہیں، اس سے انہیں اپنی رائے ظاہر کرنے کی آزادی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بنیاد کو کمزور کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ یہ صرف دکھ کی بات نہیں بلکہ شرمناک بھی ہے۔

Loading...

Loading...