پیٹھ کے درد سے پریشان سابق رکن پارلیمنٹ نے کی خود کشی– News18 Urdu

پیٹھ کے درد سے پریشان سابق رکن پارلیمنٹ نے کی خود کشی

ستنا۔ مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں کل سابق ممبر پارلیمنٹ اور سماجوادی پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کے رکن سکھ لال کشواہا نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

Aug 15, 2015 07:59 AM IST | Updated on: Aug 15, 2015 10:03 AM IST

ستنا۔ مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں کل  سابق ممبر پارلیمنٹ  اور سماجوادی پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کے رکن سکھ لال کشواہا نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع نے ابتدائی اطلاع میں گھروالوں کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر کشواہا کی موت گولی لگنےسے ہوئی ہے ۔ ان کی لاش گھر میں ہی پائی گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری طرف کہا جاتا ہے کہ کشواہا پیٹھ کی چوٹ سے پریشان تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے خود کشی کر لی۔

پیٹھ کے درد سے پریشان سابق رکن پارلیمنٹ نے کی خود کشی

Loading...

ذرائع کے مطابق، کشواہا دوماہ پہلے گر گئے تھے جس سے ان کی پیٹھ پر چوٹ آ گئی تھی۔ اس چوٹ سے وہ ہمیشہ پریشان رہتے تھے۔

مسٹر کشواہا نے 1996 میں لوک سبھا کے الیکشن میں بی ایس پی کے ٹکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس وقت انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر ارجن سنگھ کو شکست دے کر سبھوں کو حیران کردیا تھا۔

لوک سبھا الیکشن سے پہلے چھوڑ دی تھی بی ایس پی

کشواہا لوک سبھا الیکشن سے پہلے بی ایس پی چھوڑ ایس پی میں شامل ہو گئے تھے۔سماجوادی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے انہیں پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کا رکن اور مدھیہ پردیش چناو مہم کمیٹی کا کنوینر نامزد کر دیا تھا۔

 

Loading...