ملائم کا مودی کو مشورہ، چین اور پاکستان سے ہوشیار رہیں– News18 Urdu

ملائم کا مودی کو مشورہ، چین اور پاکستان سے ہوشیار رہیں

مئو۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کو پڑوسی ملک چین اور پاکستان سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت کسانوں کی زمین کسی قیمت پر نیلام نہیں ہونے دے گی۔

Aug 31, 2015 11:10 PM IST | Updated on: Aug 31, 2015 11:10 PM IST

مئو۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کو پڑوسی ملک چین اور پاکستان سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت کسانوں کی زمین کسی قیمت پر نیلام نہیں ہونے دے گی۔

آج یہاں مجاہد آزادی جھاركھنڈے رائے اور سابق ایم پی جے بهادر سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ ملک کی سرحدیں موجودہ وقت میں انتہائی حساس دور سے گزر رہی ہے۔ ملک دشمن عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سرحدوں کو پار کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔ اس کے پیش نظر پڑوسی ملکوں خاص طور پر چین سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ملائم کا مودی کو مشورہ، چین اور پاکستان سے ہوشیار رہیں

اس بارے میں انہوں نے مرکزی حکومت کو چین کی طرف سے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو دیے گئے دھوکے سے سبق لینے کی صلاح دی۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ ملک کی سالمیت کے لئے ہم سب ایک مضبوط کڑی ہیں۔ ملک میں ملک دشمن عناصر استحکام کو مسلسل کمزور کرنے کی سازش رچ رہے ہیں لیکن جب تک اس ملک میں جھاركھنڈے رائے اور جے بهادر سنگھ جیسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے، سازش کرنے والوں کے منصوبے ناکام ہوتے رہیں گے۔

مسٹر یادو نے مرکزی حکومت کو سرمایہ داروں کی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے دور حکومت میں غریب اور کمزور طبقے کا برا حال ہے اور مہنگائی ساتویں آسمان پر پہنچ چکی ہے۔

Loading...

پروگرام میں موجود بھارتی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے سیکرٹری اتل کمار انجان کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ وہ مسٹر رائے کی مورتی کی نقاب کشائی کے لئے مسلسل کوشش کرتے رہے۔

انهوں نے اتر پردیش کو چار حصے میں بانٹنے کی سفارش کرنے والوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کسی بھی حالت میں اب ریاست کی تقسیم نہیں ہونے دے گی۔ ا نهوں نے کہا کہ کسانوں کے قرضے معاف کئے گئے ہیں اور اب ایس پی حکومت ان کی زمین نیلام نہیں ہونے دے گی۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بتوں کی نقاب کشائی کرتے ہوئے ضلع کی ترقی کے لئے 4712.24 لاکھ روپے کی 26 منصوبوں کو معنون کیا اور 3947.21 لاکھ روپے کی 23 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں بنکروں کی بہتری کے لئے ایک مارکیٹنگ مرکز بنایا جائے گا، جہاں سے بنکروں کے سامانوں کی فروخت ہوگی۔

Loading...