mulayam singh yadav reached pgi in lucknow ns– News18 Urdu

سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادواچانک اسپتال میں ہوئے داخل

ملائم سنگھ یادو نے کمزوری کی شکایت کی تھی، جس کے بعد انہیں لکھنو واقع پی جی آئی میں داخل کرایا گیا۔

Apr 26, 2019 05:33 PM IST | Updated on: Apr 26, 2019 05:41 PM IST

سماجوادی پارٹی کے سرپرست اورمین پوری سے اتحاد کےامیدوارملائم سنگھ یادو جمعہ (26 اپریل) کو اچانک لکھنوکے سنجے گاندھی پی جی آئی میں داخل ہوگئے، جہاں ان کا روٹین چیک اپ ہوا۔ پی جی آئی کے ڈائریکٹرراکیش کپور، پروفیسرامت اگروال، پروفیسر سشیل گپتا اورڈاکٹرابھے ورما کی ٹیم نےان کے صحت کا جائزہ لیا۔ پی جی آئی کی طرف سے جاری ہوئے میڈیکل بلیٹن کے مطابق ملائم سنگھ روٹین چیک اپ کے لئےآئےتھے۔

روٹین چیک اپ کےساتھ ملائم سنگھ نےکمزوری کی شکایت کی تھی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے ذیابیطس کا بھی چیک اپ کیا۔ ملائم سنگھ کوتھوڑی دیرمیں پی جی آئی سے چھٹی مل جائے گی۔ مین پوری میں ملائم سنگھ یادو بیمارہونےکےسبب زیادہ دیرتک عوامی جلسےکو خطاب نہیں کرسکے تھے۔

سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادواچانک اسپتال میں ہوئے داخل

واضح رہے کہ ملائم سنگھ یادونےلوک سبھا الیکشن 2019 میں مین پوری سےاتحاد کے امیدوارکے طورپراپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ وہاں پر23 اپریل کو ووٹنگ تھی، ملائم سنگھ یادو 23 اپریل کواٹاوہ کے سیفئی میں ووٹنگ کرنے گئے تھے۔ اٹاوہ کا سیفئی مین پوری کے جسونت نگراسمبلی حلقہ میں آتا ہے۔ اس سے قبل 19 اپریل کومین پوری میں ملائم سنگھ یادو کی حمایت میں اتحاد کےذریعہ انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا تھا، جس میں ملائم سنگھ یادو کےساتھ بی ایس پی سربراہ مایاوتی، سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو اور راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اجیت سنگھ شامل ہوئے تھے۔